ملک کے معروف شہنائی نواز اور صدارتی اعزاز یافتہ استاد عبداللہ 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

استاد عبداللہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور دمہ کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ کوٹری میں ادا کی گئی اور آبائی قبرستان سید بڈھل شاہ میں سپرد خاک کیا گیا۔

استاد عبد اللہ کو پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں سندھی موسیقی کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے سراہا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کئی قومی و عالمی ثقافتی میلوں میں فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی وفات پر موسیقی کی دنیا میں گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

استاد عبد اللہ شہنائی نواز صدارتی ایوارڈ صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز گلوکار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: استاد عبد اللہ شہنائی نواز صدارتی ایوارڈ گلوکار شہنائی نواز

پڑھیں:

کشمیری سیاحتی صنعت میں نئی روح پھوکنے کیلئے برفباری بے حد ضروری ہے، عمر عبداللہ

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2025ء کا سال کشمیر کے سیاحتی شعبہ کیلئے نیک شگون نہیں رہا، چاہے پہلگام کا واقعہ ہو، دلی دھماکہ ہو یا نوگام سانحہ، ان تمام واقعات نے رواں برس کشمیر کی سیاحتی صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں سیاحوں کی آمد بڑھانے اور سیاحتی شعبے کو تقویت و دوام بخشنے کے لئے اس سیزن بھی برفباری سب سے اہم کردار ادا کرے گی، جبکہ رواں برس سیاحتی شعبے کے لئے کافی مشکل ثابت ہوا ہے۔ ان باتوں کا اظہار وزیراعلیٰ نے سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہیں بھی بزنس ٹو بزنس سرگامیاں ہوتی ہیں وہاں شعبہ سیاحت کو فائدہ پہنچتا ہے، مگر تشہیر اور مارکیٹنگ سیاحت کی ترقی میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ 2025ء کا سال جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبہ کے لئے نیک شگون نہیں رہا، چاہے پہلگام کا واقعہ ہو، دلی دھماکہ ہو یا نوگام سانحہ، ان تمام واقعات نے رواں برس کشمیر کی سیاحتی صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر کا مہینہ بھی خشک ہی گزر گیا، ہم سب اب دسمبر میں اچھی برف باری کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔

عمر عبداللہ کے مطابق سیاح اب بھی پہلگام سمیت وادی کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں، تاہم تازہ برفباری سے سرمائی سیزن (ونٹر ٹورزم) کے امکانات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمائی سیزن میں سیاحت کو بڑھاوا دینے کے لئے برف باری کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ کو امید ہے کہ جاری سال کے آخر اور کرسمس کے موقع پر حالات بہتر دیکھنے کو ملیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نیتن یاہو کی صدارتی معافی کے خلاف تل ابیب میں شدید احتجاج
  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اپنے خلاف کرپشن کے مقدمات میں صدارتی معافی کی درخواست
  • بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد
  • نوبیل انعام یافتہ سائنس دانوں کی تشویش اور آئی سی سی بی ایس کا مستقبل
  • بیگم آف جونا گڑھ مسرت جہاں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں
  • کشمیری سیاحتی صنعت میں نئی روح پھوکنے کیلئے برفباری بے حد ضروری ہے، عمر عبداللہ
  • گھروں کی مسماری مہم میری حکومت کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش ہے، عمر عبداللہ
  • والدین اور استاد
  • انہدامی کارروائی منتخب حکومت کو ذلیل کرنے کی سازش ہے، عمر عبداللہ