سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ اسٹاف اور ریونیو اہلکاروں کو ان کی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر مسماری مہم کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، وزراء کی منظوری کے بغیر بلڈوزر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے علاقے میں جاری گھروں کی مسماری مہم پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک منتخب حکومت کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے یہ بات لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ کی طرف سے جموں خطے کے علاقے ناروال میں صحافی ارفاز احمد کے گھر کو مسمار کرنے پر اپنے ردعمل میں کہی۔عمر عبداللہ نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ اسٹاف اور ریونیو اہلکاروں کو ان کی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر مسماری مہم کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، وزراء کی منظوری کے بغیر بلڈوزر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مسماری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی سے ان کی حکومت کو مکمل طور پر لاعلم رکھا گیا اور یہ ایک منتخب حکومت کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ساری مشق ایک سازش ہے۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ انتظامی افسر ہماری مرضی کے بغیر فیصلے کرتے ہیں۔ ریونیو اور فیلڈ سٹاف کو منتخب حکومت کے تحت کام کرنا چاہیے، لیکن ہمیں اعتماد میں لیے بغیر بلڈوزر کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ہماری حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے انہدامی مہم کی نوعیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا جموں میں صرف ایک ہی جگہ تھی جو غیر قانونی تھی؟ صرف ایک شخص کو کیوں ہدف بنایا گیا؟ کیا مذہب اس کی وجہ تھا، اس طرح سے نشانہ بنانا بلاجواز ہے اور سنگین خدشات پیدا کرتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حکومت کو بدنام کرنے کی عمر عبداللہ نے کرتے ہوئے جا رہا ہے کہا کہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع