عالمی سپلائی میں بہتری اور کویت کی الزور ریفائنری کے یونٹس کی بحالی کے باعث قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم دسمبر 2025 سے اگلے 15 دنوں کے لیے نمایاں کمی کا امکان ہے، جہاں پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بالترتیب 3.70 روپے اور 4.28 روپے تک کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں سپلائی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد یہ ریلیف متوقع ہے۔ کویت کی بڑی الزور ریفائنری کے کئی یونٹس کی بحالی نے عالمی سطح پر تیل کی فراہمی میں اضافہ کیا ہے جس کا اثر خطے کی منڈیوں تک پہنچا ہے۔

متوقع نئی قیمتیں پٹرول:45 روپے → 261.

75 روپے (کمی 3.70 روپے) ہائی اسپیڈ ڈیزل:44 روپے → 280.16 روپے (کمی 4.28 روپے) مٹی کا تیل:34 روپے → 193.61 روپے (کمی 0.73 روپے) لائٹ ڈیزل آئل:80 روپے → 164.45 روپے (کمی 6.35 روپے)

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی متوقع ہے۔

گزشتہ 15 روزہ جائزے میں حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر پٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی، تاہم ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔ اس اضافے کی وجہ ڈیزل کی عالمی سپلائی کا متاثر ہونا تھا، کیونکہ کویت کی کوٹیس ریفائنری کی مرمت اور الزور ریفائنری کے دو یونٹس کی عارضی بندش نے مارکیٹ میں قلت پیدا کر دی تھی۔

اب یہ یونٹس دوبارہ فعال ہو چکے ہیں جس سے سپلائی بہتر ہوئی ہے اور بین الاقوامی منڈی میں مصنوعات کی قیمتوں پر دباؤ کم ہوا ہے۔

عالمی منڈی کی صورتحال برینٹ کروڈ: 1.44% کمی کے ساتھ 47 ڈالر فی بیرل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ: 1.68% کمی کے ساتھ 83 ڈالر فی بیرل

حکام کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور ریفائنریوں کی بحالی سے پاکستان میں صارفین تک یہ ریلیف منتقل کیے جانے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول ڈیزل قیمت

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیٹرول ڈیزل قیمتوں میں کی قیمتوں کی قیمت

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
  • ’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے