کاروباری سرگرمیوں میں تیزی، صنعتی بجلی کی طلب میں 25 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک :ملک میں صنعتی بجلی کی طلب میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام نے نیپرا کو بتایا کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں اکتوبر میں پاکستان کی صنعتی بجلی کی کھپت میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صنعتی بجلی کی کھپت میں اضافہ ہونے کے بعد سی پی پی اے حکام نے اکتوبر کے لیے ٹیرف میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی ہے۔
پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: صنعتی بجلی کی
پڑھیں:
پاکستان میں حیران کن سولر انقلاب، بجلی کے نظام میں سولر 20 فیصد کے قریب پہنچ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان 2025 میں اب تک 1.5 ارب ڈالر مالیت کے سولر پینل درآمد کرنے کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کنندہ ملک بن چکا ہے۔
عالمی تحقیقی ادارے ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ’سولر انقلاب‘ کی رفتار کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2015 میں تقریباً صفر سے شروع ہونے والا یہ سفر 2026 تک ملک کے مجموعی توانائی نظام کا 20 فیصد حصہ بن سکتا ہے۔
ادارے کے مطابق صرف 2024 میں ہی پاکستان نے 22 گیگاواٹ صلاحیت کے سولر پینل درآمد کیے، جو برطانیہ میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران نصب کیے گئے مجموعی سولر سسٹمز سے بھی زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ یہ تعداد کینیڈا کی پوری تاریخ میں لگائے گئے سولر یونٹس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کی ایک نمایاں عوامی قیادت میں ہونے والی تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے، جس نے ملک میں شمسی توانائی کے فروغ کی رفتار کو بے مثال بنا دیا ہے۔