ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرپائیداربنیادوں پرعمل درآمدکیاجارہاہے، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرپائیداربنیادوں پرعمل درآمدکیاجارہاہے،امریکی ٹیرف کے حوالہ سے پاکستان مسابقتی مارکیٹ ہے، بجٹ میں پنشن کیلئے فنڈز کاحجم ایک ٹریلین روپے سے تجاوزکرگیاہے جو ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے۔ منگل کوسکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ خطہ میں کشیدگی کی صورتحال اوراس ملک پراس کے ممکنہ معاشی اثرات کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،گزشتہ روز اس حوالہ سے تمام شراکت داروں کے ساتھ ہماری مفیدبات چیت ہوئی ہے،اس کامقصدتوانائی کے معقول ذخائراوران کی قیمتوں کی نگرانی کویقینی بناناہے، حکومت صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیارہے،ہمیں امیدہے کہ صورتحال میں بہتری آئیگی۔
(جاری ہے)
وزیرخزانہ نے کہاکہ گزشتہ رات ان کی امریکی وزیرتجارت سے مفیدبات چیت ہوئی ہے، دونوں ممالک درست سمت میں اقدامات اٹھارہے ہیں،امریکی ٹیرف کے حوالہ سے پاکستان ایک مسابقتی مارکیٹ ہے، دونوں ممالک تزویراتی شراکت دارہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرپائیداربنیادوں پرعمل درآمدکیا جائیگا، ٹیکس،ایس اوایز اورتوانائی سمیت قومی معیشت کے اہم شعبوں میں اصلاحات کاعمل جاری رہے گا،سرکاری اخراجات میں کمی اورقرضوں کے منظم انتظام وانصرام کئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں، پنشن سمیت دیگرشعبوں میں اصلاحات کاعمل جاری ہے اورہمیں اسے آگے بڑھانا ہے۔انہوں نے کہاکہ بجٹ میں پنشن کیلئے فنڈز کاحجم ایک ٹریلین روپے سے تجاوزکرگیاہے جو ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے،ہمیں دیگرشعبوں کیلئے وسائل کی فراہمی کویقینی بناناہے، بجٹ میں 10ملین روپے سے زیادہ پنشن پر5فیصدٹیکس کی تجویزدی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اورپنشن کنٹری بیوشن کے حوالہ سے بالترتیب سندھ اورخیبرپختونخوا کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ ٹیرف اصلاحات بنیادی تبدیلیاں ہے،اس سے بعض صنعتیں متاثرتوہوں گی جس کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنائی ہے جس میں تمام متعلقہ شراکت دارشامل ہیں، کمیٹی تبدیلیوں کے عمل میں معاونت فراہم کرے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیرخزانہ نے کہاکہ کے حوالہ سے
پڑھیں:
دودھ پلانا ہمارے بچوں کو تحفظ دینے کے چند فطری اور موثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے،خاتون اول
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہاہے کہ دودھ پلانا ہمارے بچوں کو تحفظ دینے کے چند فطری اور موثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے،اداروں کو چاہئے کہ وہ ماں کیلئے دودھ پلانے کے لیے مخصوص جگہ فراہم کریں تاکہ دودھ پلانے کی حوصلہ افزائی ہو اور متبادل دودھ کا دبائو کم ہو۔(جاری ہے)
خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بچوں کو دودھ پلانے کے عالمی ہفتے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ پہلے چھ ماہ صرف ماں کا دودھ اور بعد کے دو سال تک دودھ کے ساتھ ساتھ مناسب خوراک بچوں کی قوت مدافعت اور ذہنی نشوونما کو بہتر بناتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دودھ پلانے والی خواتین میں چھاتی اور بیضہ دانی کے کینسر کا خطرہ بھی نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے۔بی بی آصفہ نے کہاکہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر بچوں کو دودھ نہ پلانے والی ماں کو وہی عزت اور احترام دیا جانا چاہیئے جو دودھ پلانے والی ماں کو دیا جاتا ہے،ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں تاکہ ماں کو غیرجانبدار اور سائنسی بنیاد پر معلومات فراہم کی جاسکیں۔