100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب کون؟ شناخت ظاہر کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے خوش قسمت شخص کی شناخت ظاہر کر دی گئی۔
ابوظبی میں مقیم 29 سالہ انیل کمار بولا نے 100 ملین درہم کا انعام جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
انیل کمار بولا کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ گزشتہ چند سالوں سے ابوظبی میں مقیم ہیں، انہوں نے ایک نجی لاٹری اسکیم میں شرکت کی تھی جس کے نتائج نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔
انیل کمار نے اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی خواب سے کم نہیں، میں بار بار خود کو یاد دلاتا ہوں کہ میں واقعی 100 ملین درہم جیت چکا ہوں، ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ یہ سب سچ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کچھ عرصہ سیون اسٹار ہوٹل میں قیام کروں گا تاکہ آرام کر سکوں اور جلد ہی اپنے خاندان کو ابوظبی منتقل کر لوں گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رہائشی قوانین مزید سخت، امارات میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا
دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے رہائشی قوانین مزید سخت کر دیے ، غیر قانونی افراد کو نوکری یا رہائش دینے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم یعنی 38 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
اماراتی رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی سہولت کاری پر بھاری جرمانہ ہوگا، غیر قانونی رہائشی افراد کو رہائش یا نوکری دینے پر جرمانہ اور جیل بھی ہوگی۔
وزٹ ویزے پر کام کرنا جرم، 10 ہزار درہم یعنی 7 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد جرمانہ ہوگا جبکہ جعلی رہائشی دستاویزات پر 10 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
حکومت امارات نے رہائشی قوانین کی خلاف ورزی قومی سلامتی کے خلاف جرم قرار دے دیا۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ لیبر مارکیٹ کے تحفظ کیلئے امیگریشن قوانین پر سخت عملدر آمد شروع کردیا گیا ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی۔