پارلیمانی پارٹی نے لاتعلقی ظاہر کر دی، مائنس ون شروع ہو گیا: فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے تاحال کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے، جیسا رویہ ہے انہیں کسی اور جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ مائنس ون شروع ہو گیا، پیر کے روز پارلیمانی پارٹی نے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ انکی پارٹی کہہ رہی ہے کہ ہم نے مائنس کر دیا ہے۔ خیبر پی کے عارضی اور نااہل وزیراعلیٰ کی کہیں شکل نظر نہیں آئی۔ بانی پی ٹی آئی ایم کیو ایم لندن کی طرح مائنس ون ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی کو کچھ نہیں ملا۔ باقی سب مزے لوٹ رہے ہیں، پہلے پی ٹی آئی کا بیانیہ ڈی چوک تھا اب گورنر ہاؤس خیبر پی کے ہو گیا۔ پہلے بیانیہ تھا بانی کو باہر نکالیں گے پھر کیا ملاقات کرا دیں، پوری قوم ان کا سارا ڈرامہ سمجھ رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی مین کمزوری کا بھی پتا چل گیا ہے، کمزوری یہ ہے کہ بانی تنہائی برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے بانی کی یہ کمزوری بھی حکومت کو دیدی ہے، بانی کو ان کی پارٹی ہی دلدل میں دھکیل رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روومن پاول نے مشترکہ طور پر سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ تقریب ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 24, 2026
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے آغاز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں اور شائقین کو دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہ صرف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے بلکہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے گی۔ پاکستانی ٹیم سیریز میں عمدہ آغاز کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ میزبان ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برائن لارا پاکستان ٹرافی ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز