پی ٹی آئی مائنس ون پر نہیں آئی تو پوری پارٹی مائنس ہو گی، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مائنس ون پر نہیں آئے گی۔ تو پوری پارٹی کو مائنس کر دیا جائے گا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے اور یہ صرف اقتدار اور پیسے کی جنگ کر رہے ہیں۔ انہیں ملک سے کسی قسم کی کوئی محبت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے اور اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا،آج تک برداشت کر کے ہی یہاں تک آئے ہیں،ایک نیا سیاسی لفظ آیا ہے ’ایسی کی تیسی‘۔
پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے بانی کی کمزوری بتا دی ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہ ہو تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔