پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہوچکی، یہ اقتدار اور پیسے کی جنگ کررہےہیں، انہیں ملک سےمحبت نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے، اب برداشت ایک انچ بھی نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے، مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس۔فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہوگا، پیر سے ترقی شروع ہوجائےگی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سارے لوگ سرنڈر کرچکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آج تک برداشت کرکے ہی یہاں تک آئے ہیں، ایک نیا سیاسی لفظ آیا ہے، ایسی کی تیسی، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے ایسا کام کردیا جو حکومت کو معلوم ہی نہیں تھا، ان کی بہنوں نے ان کی کمزوری بتادی کہ اگر کوئی بانی سےنہ ملے تو فرسٹیٹڈ ہوجاتےہیں، مائنس ون مان لیں اور گھر جائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھاکہ ریاست پاکستان سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں۔اس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں اور مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی پی ٹی آئی نے مفاہمت کا موقع گنوادیا، اب کسی انتشاری، دہشت گرد، انتہاپسند سوچ رکھنے والے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی کے بغیربات کرنی ہے توپارلیمنٹ میں ضروربات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ آئیں معذرت کریں اور کہیں کہ آپ کے لیڈر نے ایسے گندے بیانات دیے ہیں، شرمندگی کا اظہارکریں پھر غورکیا جاسکتا ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کا کہنا نہیں تو

پڑھیں:

ورلڈکپ کی تیاری مکمل—آغا سلمان کا اسکواڈ پر بڑا بیان سامنے آگیا

قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا۔پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سال میں سب سے زیادہ 58-57 میچز کھیلے ہیں، اس لئے فی الوقت آرام کر رہا ہوں، جنوری سے اپریل تک بہت زیادہ کرکٹ ہے اس لئے اپنے آپ کو ترو تازہ رکھنا چاہتا ہوں، لیگ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کیا، ڈومیسٹک ون ڈے کپ کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پریشر زیادہ ہوتا ہے، صحیح راستے پر گامزن ہیں امید ہے کہ جلد نمبر ون ٹیم بن جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 6 ماہ سے ورلڈکپ کو مدنظر رکھ کر تیاری کر رہے ہیں، ہمیں وہ کمبی نیشن مل گیا ہے جس کی ہمیں تلاش تھی، ورلڈکپ سے پہلے سکواڈ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا، ہم نے پچھلے چھ ماہ ان کھلاڑیوں کو آزمایا ہے اور ان کے رولز واضح کئے ہیں، ورلڈکپ سے پہلے چھ میچز میں ان ہی کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے، ایسا کرنے سے کھلاڑی کو اعتماد ملے گا اور اچھی پرفارمنس آئے گی۔سلمان علی آغا نے بابراعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں، بابر اعظم کو کبھی سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑی، ان کو پتا ہوتا ہے کہ وہ کہاں غلط ہیں، بابر اعظم نے پچھلے سات آٹھ سالوں میں پاکستان کیلئے بہترین پرفارمنس دی ہے، آخری دو تین سالوں میں ان سے وہ پرفارمنس نہیں ہوئی جو فینز چاہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے سے بطور دوست بات کرتے ہیں کبھی کپتانی بیچ میں نہیں لائے، جب میری پرفارمنس نہیں تھی تو بابر اعظم نے مجھے سمجھایا۔کپتان ٹی ٹی 20 ٹیم سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیا کپ کے بعد جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز سے قبل بابر اعظم نے مجھے کہا کہ فارم آتی جاتی رہتی ہے، کبھی سوچا نہیں تھا کہ سال میں 56 میچز کھیل جاؤں گا، آئندہ بھی موقع ملا تو ضرور کھیلوں گا، پاکستان سے کھیلنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے، کھلاڑیوں کو روٹیشن پالیسی کے تحت ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے، ورلڈکپ سے پہلے سری لنکا میں سیریز بہت اہم ہے، سری لنکا میں سپن زیادہ ہوتا ہے اور رات میں بال سوئنگ بھی ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ میں کھیلنا سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے، جنوبی افریقہ میں فینز سپورٹیو ہوتا ہے۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ محمد یوسف اور مائیکل کلارک کی بیٹنگ سے متاثر ہوں، اکثر بیٹھ کر ان دونوں پلیئرز کی بیٹنگ دیکھتا ہوں، کھانے میں پائے نہاری سے زیادہ کڑاہی اور بریانی پسند ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس ہو گی: فیصل واوڈا
  • مائنس ون پر نہیں آئے تو پوری پارٹی مائنس ہوگی؛ فیصل واوڈا
  • مائنس ون نہیں تو پوری پی ٹی آئی مائنس: فیصل واوڈا
  • فیصل واوڈا:مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا
  • پی ٹی آئی مائنس ون پر نہیں آئی تو پوری پارٹی مائنس ہو گی، فیصل واوڈا
  • مائنس ون یعنی الطاف حسین فارمولہ، نہیں تو پھر پوری پی ٹی آئی مائنس، فیصل واوڈا
  • مائنس ون نہیں تو پوری پی ٹی آئی ختم، فیصل واوڈا نے سخت پیغام دے دیا
  • ورلڈکپ کی تیاری مکمل—آغا سلمان کا اسکواڈ پر بڑا بیان سامنے آگیا
  • ریاست نے جواب دے دیا، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی: فیصل واوڈا