پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔
پاکستان میں فلڈ ڈیزاسٹر 2025 کے لیے عطیات کی تقریب سے خطاب میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان کا بھی چین دوسرا گھر ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ چین ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ عوامی رابطوں کی بدولت ہمارے ہاں چین کی ثقافت پروان چڑھ رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عطا تارڑ نے
پڑھیں:
قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے لیے اصلاحات جاری ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی مالی معاونت میں اپنا کردار مزید بڑھائیں۔
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں منعقدہ سیکنڈ ایشیا انرجی ٹرانزیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ترقیاتی حکمتِ عملی میں جامع اصلاحات متعارف کرا رہا ہے تاکہ قابلِ تجدید توانائی، خصوصاً شمسی توانائی کے فروغ اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان ترجیحی بنیادوں پر ایسے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جو کم لاگت، پائیدار اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوں۔