’یہ مجھے ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے‘، فلم میں رونے کا وائرل کلپ پر ماہرہ کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
سپر اسٹار ماہرہ خان کا اپنی نئی فلم نیلوفر کے ایک وائرل کلپ پر ردعمل سامنے آگیا۔حال ہی میں اداکار فواد خان کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم نیلوفر میں ماہرہ خان نے بینائی سے محروم لڑکی کا کردار نبھایا۔ریلیز کے بعد فلم کا ایک جذباتی سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں نیلوفر (ماہرہ) روتے ہوئے خود کو مارنے لگتی ہیں۔متعدد صارفین نے اس منظر پر ماہرہ خان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اداکارہ نے اس کلپ کے تناظر میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میں چاہے کچھ کروں یا نہ کروں میرا ہر عمل وائرل ہو جاتا ہے۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے یہ کلپ دیکھا ہے جو بہت وائرل ہو رہا ہے، سچ بات یہ ہے کہ جو بھی میں کرتی ہوں وائرل ہو جاتا ہے، اگر میں کچھ کروں تب بھی، نہ کروں تب بھی، کبھی کبھی اس سب سے تھکن بھی محسوس ہوتی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں تنقید کو برے انداز میں نہیں لیتی لیکن وائرل کلپس کو لے کر ہونے والا شور شرابا مجھے کبھی کبھار ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے۔ماہرہ نے مزید کہا کہ نیلوفر ایک مشکل کردار تھا اور میں نے اسے پوری ایمانداری اور حساسیت کے ساتھ نبھانے کی کوشش کی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی زبان محتاط تھی، مجھے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی آزادی ہے، خواجہ آصف
خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دشمن کی زبان بول رہے ہیں اور ہمارے شہدا کی بھی تضحیک کررہے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے کہا کہ وہ شہدا کو احترام دیں اور دہشتگردوں کے لیے ہمدردی نہ دیکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے لیے ‘محتاظ زبان’ استعمال کی لیکن مجھے آزادی ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دوں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی، اس کی شعبدہ بازی اور سیاست ختم ہوگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان غیرسیاسی خاتون ہے لیکن جو گفتگو انہوں نے بھارتی میڈیا پر جاکر کی کیا وہ کوئی محب وطن پاکستانی کرسکتا ہے؟ دشمن ممالک نے بھی ہماری شہادتوں پر رنج کا اظہار کیا لیکن اندرون خانہ کچھ سیاسی لوگ وہ کردار ادا نہ کرسکے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان ہر موضوع پر بات کرتا ہے لیکن پاک انڈیا جنگ کے دوران فوج کے حق میں کیوں نہیں بولا؟ اب کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو یہ بات نہیں کرنی چاہیے؟
انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ سیاست کریں لیکن ملکی حمیت کو نہ للکاریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی خواجہ آصف ڈی جی آئی ایس پی آر