پاکستان فن لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے: صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فن لینڈ کے 108ویں یوم آزادی پر صدر فن لینڈ الیگزینڈر اسٹب کے نام پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان، عوام پاکستان اور اپنی جانب سے بھی، فن لینڈ کے عوام کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ آزادی کے بعد سے فن لینڈ نے تعلیم، ٹیکنالوجی، جدت (انوویشن)، تحقیق، بایو ٹیکنالوجی، جنگلات اور کئی دیگر شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔ مسلسل آٹھ برس تک ’گلوبل ہیپی نیس انڈیکس‘ میں سرفہرست رہنا فن لینڈ کے عوام کی غیر معمولی صلاحیت، ثابت قدمی اور تخلیقی قوت کا مظہر ہے۔ پاکستان، جمہوریہ فن لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک میں تعاون کے، خصوصاً تجارت، تعلیم، گرین ٹرانزیشن، ڈیجیٹلائزیشن، مائننگ اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبوں میں بے پناہ امکانات موجود ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فن لینڈ کے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سے رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈر کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔ اہم ملاقات میں پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اہم ملاقات میں برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز نے خطے میں امن استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔