Jasarat News:
2025-12-05@21:04:08 GMT

آئس لینڈ یوروسنگ 2026 میں حصہ لینے پر غور کر رہا ہے

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آئس لینڈ کی وزیر خارجہ تھورگردور کیٹرین گنارسڈوٹر نے کہا ہے کہ ملک یوروسنگ 2026 میں حصہ لینے یا نہ لینے پر غور کرے گا کیونکہ یورپی گانوں کے مقابلے کے منتظمین (EBU) نے اسرائیل کو مقابلے میں شامل ہونے کی اجازت دی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر خارجہ نے برلن میں اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں غزہ کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ آئس لینڈ دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے، جنگ بندی کی ضرورت ہے اور انسانی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ آئس لینڈ کی حکومت اور قومی براڈکاسٹر RUV اس معاملے کا جائزہ لیں گے، یہ آئس لینڈ میں حساس معاملہ ہے، ہم ہر پہلو سے غور کریں گے اور پھر فیصلہ کریں گے۔

RUV کے بورڈ کا اجلاس بدھ کو ہوگا جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آئس لینڈ اگلے سال یوروسنگ میں حصہ لے گا یا نہیں۔

اسرائیل کی شمولیت گزشتہ برسوں میں متنازع رہی ہے، کیونکہ غزہ میں جاری حملوں میں ہزاروں شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے اسرائیل کے حملوں کو نسل کشی قرار دیا ہے۔

یوروسنگ میں دنیا کے مختلف ملکوں کے گانے پیش کیے جاتے ہیں اور عوام اور ججز کے ووٹ کے ذریعے فاتح منتخب ہوتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آئس لینڈ

پڑھیں:

محرابپور،مبینہ پولیس مقابلے میں رہزن ہاف فرائی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)مبینہ پولیس مقابلہ میں رہزن ہاف فرائی، منشیات فروش نے قرآن پاک پر حلف دیکر جرائم کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا، مبینہ پولیس مقابلہ کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں ہوا جہاں پر پولیس اور رہزنوں میں فائرنگ کے تبادلہ بعد ایک رہزن محسن لاکھو ولد جمن لاکھو کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ایس ایچ او اسد النبی کچھی کے مطابق زخمی ڈاکو سے پستول، گولیاں اور 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے دیگر رہزن فرار ہوگئے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، دوسری طرف قمر الدین چانڈیو پولیس تھانہ میں پیش ہوکر منشیات فروش الطاف حسین سولنگی نے قرآن شریف پر حلف دیکر جرائم کی دنیا سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوتے خود کو پولیس حوالے کر دیا ہے۔

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی کابینہ نے 2026 کا بجٹ منظور کر لیا، دفاع کے لیے 35 ارب ڈالر مختص
  • یورپی ممالک کا اسرائیل کی شرکت پر احتجاج، یورو وژن 2026 کا بائیکاٹ
  • میچز دیکھنے ضرور آؤں گا، کیا میسی نے فیفا ورلڈکپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا؟
  • اسرائیل کی شمولیت پر اعتراض، چار یورپی ممالک نے یورو وژن 2026 کا بائیکاٹ کردیا
  • اسرائیل کو یورو ویژن 2026 ء میں شرکت کی اجازت مل گئی
  • محرابپور،مبینہ پولیس مقابلے میں رہزن ہاف فرائی
  • یوروویژن 2026 میں اسرائیل کی شرکت کا فیصلہ آج ہوگا
  • پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات عیدالفطر کے بعد لینے کا فیصلہ
  • بنگلا دیش میں عام انتخابات فروری 2026 ء میں ہوں گے