شہر سوات کے علاقے میں واقع فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے میں واقع فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع کے مطابق بابوزئی، کبل، خوازہ خیلہ، چار باغ اور بریکوٹ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی راستوں اور شدید دھوئیں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا، عوام سے درخواست ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی معاونت کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی ضبط کرلیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں، جبکہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کردیئے ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔