Nawaiwaqt:
2026-07-24@09:36:15 GMT

سوات کے علاقے فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

سوات کے علاقے فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی

خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے میں واقع فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع کے مطابق بابوزئی، کبل، خوازہ خیلہ، چار باغ اور بریکوٹ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی راستوں اور شدید دھوئیں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا، عوام سے درخواست ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی معاونت کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار