برفباری کے باعث بابوسر ناران روڈ تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
وادی کاغان کے ٹاؤن ناران کو چلاس سے ملانے والے بابوسر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔ڈی سی دیامر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ اور ملحقہ خیبر پختونخوا کے علاقے بند ہیں، برفباری سے سڑکوں پر خطرناک اور پھسلن کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ برف ہٹانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، دیامر اور خیبر پختونخوا کی حدود سے سیکیورٹی واپس بلالی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام صورتحال کے پیشِ نظر بابوسر روڈ تاحکم ثانی بند رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
سٹی 42 : شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی تاریں گر گئیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت روہڑی سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق روہڑی اور پنوں عاقل سے شمالی سمت جانے والی ہیوی اور پبلک سروس گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم-5 پر مقام 510 ساؤتھ باؤنڈ اور نارتھ باؤنڈ پر بجلی کی تاریں سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے اقبال آباد اور گڈو کے مقامات پر متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کو گزارا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے سندھ جانے والے مسافر اقبال آباد سے بذریعہ رحیم یار خان قومی شاہراہ این-5 استعمال کر سکتے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ موٹروے ایم-5 پر بجلی کی تاریں ہٹانے اور ٹریفک بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔ سندھ سے پنجاب جانے والے مسافر رحیم یار خان سے قومی شاہراہ این-5 کے ذریعے موٹروے ایم-5 پر دوبارہ سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔