اسرائیل کا جنگی جنون، افواج کیلئے 35 بلین ڈالر کا بجٹ مختص
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
اسرائیلی قانون کے مطابق نیتن یاہو کو ہر حال میں مارچ سے قبل بجٹ کی منظوری یقینی بنانا ہوگی۔ پارلیمنٹ سے بجٹ منظور نہ ہونے کی صورت میں اسرائیل میں نئے انتخابات منعقد کرنے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کا جنگی جنون ختم نہ ہوا، کابینہ نے بجٹ 2026ء میں اسرائیلی افواج کیلئے 35 بلین ڈالر کا بھاری بجٹ مختص کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بجٹ ابتدائی ووٹنگ کیلئے اب اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، بجٹ منظوری کیلئے نیتن یاہو حکومت کو شدید مشکل کا سامنا کرنا ہوگا۔ اسرائیلی قانون کے مطابق نیتن یاہو کو ہر حال میں مارچ سے قبل بجٹ کی منظوری یقینی بنانا ہوگی۔ پارلیمنٹ سے بجٹ منظور نہ ہونے کی صورت میں اسرائیل میں نئے انتخابات منعقد کرنے ہوں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کے غزہ میں جنگی جرائم کے شواہد موجود ہیں، انتونیو گوتریس
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غلط قرار دیا۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کے خاتمے کے نام پر جو آپریشن شروع کیا اس کے نتیجے میں پورا غزہ تباہ ہو چکا ہے۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور فوجی کارروائی میں ہونے والی تباہی کو مسلسل نظرانداز کیا گیا۔ ان کے مطابق غزہ میں ہونے والے نقصان کی نوعیت اور شدت یہ ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے طریقۂ کار میں سنگین خامیاں ہیں۔
سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے یہ یقین کیا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔