محراب پور: پولیس کارروائی میں 10منشیات فروش گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)پولیس کارروائی میں 10 منشیات فروش گرفتار، 3000 گرام چرس، 37 بوتل شراب اور 660 گرام گٹکا برآمد، مزید ایک منشیات نے قرآن پاک پر حلف دیکر خود کو پولیس حوالے کر دیا، نوشہرو فیروز پولیس نے ایک کارروائی میں عامر راجپوت اور وحید منگہار کو 29 بوتل شراب سمیت گرفتار کرلیا، محراب پور پولیس نے ایک کارروائی میں شاہد ملک کو 4 بوتل شراب، عابد ملک کو 2 بوتل شراب، مہتاب اور فیاض منگہار کو 2 بوتل شراب اور اظہر میمن کو 660 گرام گٹکا سمیت گرفتار کرلیا، کنڈیارو پولیس نے ایک کارروائی میں بشیر کلہوڑو کو 550 گرام چرس اور آصف گھانگرو کو 550 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا، بھریا روڈ پولیس نے ایک کارروائی میں دلشاد لاشاری کو 2000 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا، قمر الدین چانڈیو پولسی تھانہ کی حدود سونہری فارم کے علاقے کے منشیات فروش آذان علی کورائی نے قرآن پاک پر حلف دیکر خود کو پولیس حوالے کر دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس نے ایک کارروائی میں سمیت گرفتار کرلیا بوتل شراب
پڑھیں:
شہر قائد میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں ٹرالر وبال جان بنتے ہوئے انسانی زندگیاں نگلنے لگے۔
کریم آباد پل کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت27 سالہ شبیر کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام نے بتایا کہ ٹرالر ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اس کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔