ایم 6موٹروے کی تعمیر کے سلسلے میں ڈی سی خیرپور کی زیرصدارت اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (جسارت نیوز) ایم–6 موٹروے کی تعمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر الطاف احمد چاچڑ کی صدارت میں ڈی سی آفس خیرپور میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذریعے سروے، این او سی لیٹرز، زمینوں کے معاملات، محکموں کی کلیئر پوزیشن اور ادائیگی کے عمل کو شفاف بنایا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر الطاف احمد چاچڑ نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ محکموں، عوام اور دیگر ذی دخل فریقین کے تحفظات پر تفصیلی ملاقات بھی رکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم–6 موٹروے سے متعلق ہفتہ وار اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ کارکردگی بہتر بنائی جا سکے، اور اس بارے میں کمشنر سکھر ڈویڑن اور چیف سیکریٹری سندھ کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ڈی سی خیرپور نے کہا کہ زمینوں کے محکماتی معاملات کی کلیئرنس کے لیے بورڈ آف ریونیو کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے نیشنل ہائی وے کے افسران کے ساتھ اجلاس میں ایم–6 موٹروے سے متعلق تجاویز، سفارشات، مشاورت اور قانونی پہلوؤں پر تفصیل سے غور کیا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شار خ منگنہار، اے سی سید ارباب شاہ، سید محمد علی شاہ، ارسلان حیدر پھلپوٹو، سی ایم او غلام قادر تنیو سمیت دیگر افسران نے اپنی سفارشات، تجاویز، قانون کے مطابق عملدرآمد، روینیو کے ریکارڈ سے سلسلے میں تفصیلی بریف کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ
پڑھیں:
ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔
ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔
انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ