اسلام آباد:   وفاقی حکومت نے جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا. جس میں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوران اجلاس پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنانے اور ‎مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کر لیں۔اس موقع پر ‎جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ‎غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے جنوری سے اسلام آباد میں اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے.

‎اے آئی ایپ کے ذریعے پہلے سے ہی علم ہو جائے گا کہ کون سفر کے قابل ہے اور کون نہیں۔انہوں نے کہا کہ ‎ڈیپورٹ شدہ افراد کا پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد انہیں دوبارہ ویزہ نہ ملنے کو یقینی بنائیں گے،‎‎ یکساں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس نیشنل پولیس بیورو سے جاری کیا جائے گا، ‎‎جعلی ویزوں اور ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائی جائے گی، گرین پاسپورٹ کی درجہ بندی بہتر بنانے کیلئے دیگر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غلط طریقوں سے لوگ باہر جا کر ملک کی ساکھ متاثر کر رہے ہیں.امیگریشن ریفارمز کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا اور عالمی ساکھ بہتر بنانا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین ‎نے کہا کہ پروٹیکٹر کا مکمل شفاف نظام وقت کا بنیادی تقاضا ہے، ‎لیبر ویزے پر جانے والے افراد کے پاس مستند دستاویزات کا ہونا ضروری ہے، وزارت اوورسیز پاکستانیز پروٹیکٹر اور امیگریشن سسٹم میں بہتری کے لئے وزارت داخلہ سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن اور نامکمل دستاویزات کے حامل افراد کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا. ‎ای ڈرائیونگ لائسنس، پروٹیکٹر سٹامپ اور امیگریشن امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری و سپیشل سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، چیئرمین نادرا، ڈی جی و ڈائریکٹرز ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مافیا کے خلاف جعلی ویزوں وفاقی وزیر

پڑھیں:

اسلام آباد میں گاڑیوں پر بلیک پرنٹڈ پیپرز اور غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

اسلام آباد میں بلیک پرنٹڈ پیپرز، جعلی اور غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق شہر بھر میں 18 ناکے قائم کیے گئے ہیں جہاں ہر گاڑی اور موٹر سائیکل کی سختی سے چیکنگ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ایم ٹیگ کن 7 مقامات سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے گاڑیوں کے شیشوں پر لگائے گئے بلیک پرنٹڈ پیپرز موقع پر ہی ہٹائے جارہے ہیں جبکہ خللاف ورزی پر بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جن موٹر سائیکلوں پر جعلی یا غیرقانونی نمبر پلیٹس پائی گئیں، انہیں موقع پر ہی بند کر کے تھانے منتقل کیا جارہا ہے اور ایسے افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 15 دنوں میں کیا کارروائیاں کیں؟

ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہری چاہے کچھ بھی کریں، چیکنگ سے نہیں بچ سکتے، بہتر یہی ہے کہ شہری خود اپنے پرنٹڈ پیپرز اتار دیں، اصل نمبر پلیٹ خود لگائیں اور ڈرائیونگ لائسنس ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں تاکہ کارروائی سے بچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مہذب قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنی چاہیے اور ٹریفک سینس پیدا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی

ان کا کہنا تھا کہ اگر شہری پھر بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے تو انہیں شکایت کا کوئی حق نہیں ہوگا، اہلکار اپنا کام کررہے ہیں اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اسے کیسے کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام آباد ٹریفک پولیس پاکستان پرنٹڈ پیپرز کارروائی کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں

متعلقہ مضامین

  • جعلی ویزوں کے دھندہ، ملوث مافیا کیخلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم
  • حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ
  • سندھ میں بغیر نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • ایف ائی اے کی بڑی کاروائی ، سی ڈی اے کے56 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج،؟ ایف آئی آر و تفصیلات سب نیوز پر
  •  جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت
  • جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت
  • خیبرپختونخوا: غیر قانونی افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، 11 دسمبر کی ڈیڈلائن
  • اسلام آباد میں گاڑیوں پر بلیک پرنٹڈ پیپرز اور غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری