جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوران اجلاس پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنانے اور مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کر لیں۔
اس موقع پر جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے جنوری سے اسلام آباد میں اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، اے آئی ایپ کے ذریعے پہلے سے ہی علم ہو جائے گا کہ کون سفر کے قابل ہے اور کون نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیپورٹ شدہ افراد کا پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد انہیں دوبارہ ویزہ نہ ملنے کو یقینی بنائیں گے، یکساں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس نیشنل پولیس بیورو سے جاری کیا جائے گا، جعلی ویزوں اور ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائی جائے گی، گرین پاسپورٹ کی درجہ بندی بہتر بنانے کیلئے دیگر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غلط طریقوں سے لوگ باہر جا کر ملک کی ساکھ متاثر کر رہے ہیں، امیگریشن ریفارمز کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا اور عالمی ساکھ بہتر بنانا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین نے کہا کہ پروٹیکٹر کا مکمل شفاف نظام وقت کا بنیادی تقاضا ہے، لیبر ویزے پر جانے والے افراد کے پاس مستند دستاویزات کا ہونا ضروری ہے، وزارت اوورسیز پاکستانیز پروٹیکٹر اور امیگریشن سسٹم میں بہتری کے لئے وزارت داخلہ سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن اور نامکمل دستاویزات کے حامل افراد کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ای ڈرائیونگ لائسنس، پروٹیکٹر سٹامپ اور امیگریشن امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری و سپیشل سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، چیئرمین نادرا، ڈی جی و ڈائریکٹرز ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، قدرتی آفات سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، قدرتی آفات سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری سپریم کورٹ، انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کی درخواست 36 سال بعد نمٹا دی گئی جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا امریکا میں غیر ملکیوں کی اسکریننگ مزید سخت، ورک پرمٹ کی مدت 5 سال سے گھٹا کر 18 ماہ کردی گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث وفاقی وزیر
پڑھیں:
بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث عناصر کیخلاف انٹرپول کے ذریعے کارروائی کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک کالعدم تنظیم کے سربراہان، سہولت کاروں کیخلاف ریڈ نوٹسز کی کارروائی کو تیز کروائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے انٹرپول کے ذریعے بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے فہرست بھی ترتیب دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں حکومت بلوچستان نے دہشت گردی میں ملوث بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی کو تیز کروائی جائے گی۔ کالعدم تنظیموں کے سربراہان، کمانڈرز اور 300 سے زائد دہشت گردوں کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا دہشت گردی میں ملوث اندرون و بیرون ملک ہر عنصر کے خلاف مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔ بلوچستان کی سرزمین پر خون بہانے والوں کو دنیا کے کسی کونے میں چھپنے نہیں دیں گے۔ سیاسی لبادہ اوڑھے دہشت گرد تنظیموں کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا انسداد دہشت گردی کے نئے قوانین کے تحت کارروائیاں تیز کی جائیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان پروانشل ایکشن پلان کی گائیڈ لائن کے تحت قائم سیل کو مزید متحرک کرے۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کا مکمل صفایا اب ناگزیر اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا۔ بلوچستان مزید کسی غیر ملکی ایجنڈے کا شکار نہیں ہوگا۔ ریاست پاکستان اور بلوچستان دشمنوں کے خلاف زیرو ٹالرنس، آخری سہولت کار تک پیچھا کیا جائے گا۔