پاکستان نے اقوام متحدہ کی درخواست پر افغان عوام کے لیے امدادی سامان بھیجنے کی اجازت دی، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ حکومت نے اقوام متحدہ کی درخواست پر افغان عوام کے لیے امدادی سامان پاکستان کے راستے بھیجنے کی اجازت دی ہے۔ امدادی سامان 3 مراحل میں بھیجا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں خوراک، دوسرے میں ادویات اور تیسرے میں دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں اہم امور سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرغزستان کے صدر نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کی درخواست پر پاکستان کا افغان سرحد محدود وقت کے لیے مشروط کھولنے کا فیصلہ
دورے کے دوران کئی مفاہمتی معاہدے ہوئے اور دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر علاقائی اور عالمی امن و سکیورٹی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اور افغان رجیم سے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی یقینی بنانے پر اتفاق ہوا۔
مصر کے وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، جس کے دوران پاک مصر بزنس کونسل کے قیام کا اعلان ہوا۔ آئندہ سال اس کا اجلاس قاہرہ میں ہوگا اور پاکستانی طلبہ کو جامعۃ الازہر میں اسکالرشپ بھی ملے گی۔
مزید پڑھیں: دفترِ خارجہ نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کے 27ویں آئینی ترمیم پر بیان کو مسترد کر دیا
دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلق یا تعاون نہیں ہے اور اسرائیل سے متعلق تمام افواہیں غلط ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملائشیا کے وزیرخارجہ سے رابطہ کیا جبکہ سری لنکا میں سیلاب زدگان کے لیے 200 ٹن امدادی سامان سمندر کے ذریعے بھیجا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ دفتر خارجہ طاہر اندرابی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ دفتر خارجہ طاہر اندرابی اقوام متحدہ دفتر خارجہ پاکستان کا کے لیے
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔