آئرلینڈ میں حکام سے باضابطہ طور پر مائیکروسافٹ کے خلاف اسرائیلی فوج کے لیے غیر قانونی طور پر ڈیٹا پروسیسنگ کے الزامات کے تحت تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے۔

یورپی یونین کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن میں یہ درخواست انسانی حقوق کے گروپ آئرش کونسل فار سول لبرٹیز نے دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں:مائیکروسافٹ کا کلاؤڈ پلیٹ فارم متاثر، کیبل کٹنے کے واقعات ہفتے میں کتنی بار ہوتے ہیں؟

آئی سی سی ایل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جو او برائن کے مطابق مائیکروسافٹ کی ٹیکنالوجی نے لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

The Irish Council for Civil Liberties (ICCL) has filed a complaint with the Irish Data Protection Commission (DPC) against Microsoft, alleging the tech giant's data processing on behalf of the Israeli Military facilitated severe human rights violations and continues to enable… pic.

twitter.com/bux35ncHhW

— MintPress News (@MintPressNews) December 4, 2025

یہ دعویٰ اس کے بعد سامنے آیا جب گارڈین اور 2 دیگر میڈیا اداروں نے اگست میں انکشاف کیا کہ فلسطینیوں کی بے شمار فون کالز مائیکروسافٹ کی Azure کلاؤڈ سروس میں محفوظ کی گئی تھیں، جو مبینہ طور پر اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی میں عوام پر بڑے پیمانے پر نگرانی کی کارروائی کا حصہ تھیں۔

واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کا یورپی ہیڈکوارٹر آئرلینڈ میں واقع ہے۔

مزید پڑھیں: چین نے مائیکروسافٹ کو خیرباد کہہ دیا، سرکاری دستاویزات مقامی سافٹ ویئر میں منتقل

رواں برس ستمبر میں، مائیکروسافٹ نے اسرائیلی ڈیفینس فورسز کی اس ٹیکنالوجی تک رسائی محدود کر دی، جو فلسطینی شہریوں کی کالز کی جاسوسی کے لیے استعمال ہوتی تھی۔

مائیکروسافٹ اور کہا کہ یہ Azure کلاؤڈ میں نگرانی کے ڈیٹا کی ذخیرہ کاری کے ذریعے مائیکروسافٹ کی شرائط کی خلاف ورزی تھی۔

آئی سی سی ایل کا موقف ہے کہ اس ڈیٹا پروسیسنگ نے اسرائیلی ڈیفینس فورسز کی جانب سے جنگی جرائم، انسانیت کیخلاف جرائم اور نسل کشی میں سہولت فراہم کی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جو او برائن کا مؤقف ہے کہ یہ محض ڈیٹا پروٹیکشن کی ناکامیاں نہیں ہیں، بلکہ یہ حقیقی دنیا میں تشدد کو ممکن بنانے والی خلاف ورزیاں ہیں۔

مزید پڑھیں: مائیکروسافٹ 365 سروس دنیا بھر میں متاثر، آؤٹ لک اور ہاٹ میل صارفین شدید پریشانی کا شکار

انہوں نے مزید کہا کہ جب یورپی یونین کے بنیادی ڈھانچے کو نگرانی اور ہدف بنانے کے لیے استعمال کیا جائے تو آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن کو مداخلت کرنی چاہیے۔

جو او برائن کے مطابق یہی وجہ ہے کہ مائیکروسافٹ کو مکمل طور پر جواب دہ بنانا چاہیے۔

 

آئرلینڈ کے وزیرِ اعظم مائیکل مارٹن نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ مائیکروسافٹ نے 1985 میں آئرلینڈ میں سرمایہ کاری شروع کی، جب یہاں بیروزگاری کی شرح 17 فیصد تھی۔

ان  کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے آئرش حکومت کاروبار اور معیشت پر بہت توجہ دیتی ہے۔ ’میں نے وہ دن کبھی نہیں بھولے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئرلینڈ اسرائیلی فوج جنگی جرائم ڈیٹا پروٹیکشن ڈیٹا پروسیسنگ سرمایہ کار کلاؤڈ مائیکروسافٹ مائیکل مارٹن نسل کشی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئرلینڈ اسرائیلی فوج جنگی جرائم ڈیٹا پروٹیکشن ڈیٹا پروسیسنگ سرمایہ کار کلاؤڈ مائیکروسافٹ مائیکل مارٹن مائیکروسافٹ کی آئرلینڈ میں کے لیے

پڑھیں:

عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے ٹیسٹ اور معائنے کیلئے درخواست دائر کردی

اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 3 دن کے اندر شوکت خانم اسپتال سے میڈیکل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کرانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اورشوکت خانم میموریل اسپتال کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی  ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا شوکت خانم اسپتال سے ہر ماہ میڈیکل چیک اپ اور میڈیکل ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کی جائیں، میڈیکل ٹیمز کو بانی پی ٹی آئی تک مکمل رسائی دینے کی ہدایات جاری کی جائیں، بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل ہسٹری اور صحت کی موجودہ  صورتحال کے مطابق طبی معائنے کی اجازت دی جائے، میڈیکل رپورٹ کی کاپی بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ اور عدالت میں جمع کرانے کی ہدائت کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ہیں، انہیں کچھ طبی مسائل کا سامنا ہے، عدالت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے موجودہ حکومت کے کہنے پر سزا دی، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے شوکت خانم اسپتال سے بہتر طبی سہولیات دی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • یورپی یونین میٹا کے خلاف انکوائری کی تیاری کیوں کررہی ہے؟
  • ڈیجیٹل انقلاب: اے آئی کلاؤڈ سے ڈیٹا تحفظ اور ملکی خودمختاری کو فروغ ملنے کی توقع
  • عمران خان، شوکت خانم کے ڈاکٹرز سے طبی معائنے کیلئے درخواست دائر
  • عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے ٹیسٹ اور معائنے کیلئے درخواست دائر کردی
  • لاہور ہائیکورٹ: انجینئر مرزا محمد علی نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف درخواست دائر کردی
  • لاہور ہائیکورٹ: انجینئر مرزا محمد علی نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف درخواست دائر کردی
  • نیپا چورنگی مین ہول حادثہ: بچے کی موت پر میئر کراچی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دائر
  • آئینی عدالت میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی پٹیشن دائر
  • ابراہیم کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دائر