کراچی: این سی سی آئی اے کا غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپا، 5 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
--اسکرین گریبز
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں غیرقانونی کال سینٹر پر ریڈ کے دوران بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے طارق نواز کے مطابق بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں ملوث گرفتار ملزمان سے ہیکنگ ڈیوائسز اور موبائل فونز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
طارق نواز کا کہنا ہے کہ کال سینٹر میں سرچنگ کے دوران 11 سی پی یو، لیپ ٹاپ، 13 موبائل فونز اور اہم دستاویزات ملے ہیں، کال سینٹر کا مالک بیرون ملک موجود ہے، ملزمان بیرون ملک ڈیجیٹل وارداتوں میں ملوث ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق ڈکیت گینگ سے ہے۔ ملزمان کئی مقدمات میں مفرور ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کراچی کا کہنا ہے کہ ملزمان بیرون ملک لوگوں کے بینک اکاؤنٹ ہیک کرتے تھے، ملزمان ہیک شدہ بینک اکاؤنٹس سے مختلف اکاؤنٹس میں رقم ٹرانسفر کرتے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کال سینٹر
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔