Nawaiwaqt:
2025-12-05@09:12:31 GMT

احسن خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

احسن خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احسن خان کو انڈسٹری اور کمیونٹی کے لیے خدمات کے اعتراف میں برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان کی جانب سے خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا۔ یہ تقریب برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جس میں ممبرانِ پارلیمنٹ محمد یاسین اور نصرت غنی نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران مقررین نے احسن خان کی فنی خدمات، سماجی کردار اور کمیونٹی کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کو زبردست انداز میں سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز نہ صرف اداکار کی طویل جدوجہد اور محنت کا اعتراف ہے بلکہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک مثبت مثال بھی ہے۔ ایوارڈ موصول کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ وہ شوبز اور سماجی خدمت کا سفر مزید جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، "برطانوی پارلیمنٹ میں واقعی ایک اہم دن! مجھے ایک ایوارڈ سے نوازا گیا، جسے افضل خان سی بی ای، ممبر پارلیمنٹ نے پیش کیا۔"

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کرغز صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد (نیوزڈیسک) کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف نے کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف بھی کرایا، بعدازاں کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

واضح رہے کہ یہ کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔

معزز مہمان آصف صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت شیڈول ہے، کرغز صدر کا پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے خطاب بھی متوقع ہے۔

اس موقع پر دونوں ملکوں میں متعدد اہم معاہدوں اور مفاہتمی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • قائداعظم کی پڑ پوتی ایلا واڈیا پیرس کے ’لے بال‘ ایونٹ میں مرکز نگاہ بن گئیں
  • برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکار احسن خان کو ایوارڈ سے نواز دیا
  • کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر، نائب وزیراعظم سے بھی ملاقات
  • کرغز صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
  • کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش  
  • کرغز صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج "معذوروں کا دن" منایا جا رہا ہے
  • یوریشیا میں رابطوں، جیو اکنامک انضمام، مشترکہ خوشحالی کے دور کی ضرورت: احسن اقبال  
  •  ملتان کے پندرہ سو سے زائد نوجوانوں کا کریمنل ریکارڈ بنا کر ان کا مستقبل تاریک کر دیا گیا، روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن