پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج "معذوروں کا دن" منایا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج "معذوروں کا دن" منایا جا رہا ہے جسے منانے کا مقصد معذور افراد کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کی افادیت پر زور دینا ہے۔اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے اس دن کو منانے کا فیصلہ 1992ء میں کیا گیا، 1992 میں اقوام متحدہ کی 47ویں جنرل اسمبلی میں ہر سال 3 دسمبر کو معذوروں کا عالمی منانے کی قرار داد منظور کی گئی، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذور افراد سے متعلق مسائل کو دور کرنا اور ان کی معاشی و سماجی ترقی کیلئے کوشش کرنا ہے۔عام طور پر لوگ محسوس کرتے ہیں معذور افراد اپنی پوری زندگی دوسروں پر بوجھ بنے رہتے ہیں جبکہ سچ یہ ہے معذوروں میں صحیح تربیت، توجہ اور صحیح کوشش نہ صرف انہیں خود انحصار بنا سکتی ہے بلکہ وہ معاشرے میں بھی مساوی زندگی گزار سکتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق معذور مرد، خواتین اور بچوں کو عموماً نظامی اور سماجی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ان کی سماجی اور معاشی حیثیت کو متاثر کرتی ہیں، جو کہ ایک تشویشناک عمل ہے، معذور افراد کے والدین اور معاشرے کا بھی فرض ہے کہ وہ ان کے ساتھ دوسرے صحت مند بچوں جیسا مساوی سلوک اور محبت کریں تاکہ وہ معاشرے کے پر اعتماد شہری بن سکیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: معذور افراد
پڑھیں:
ہماری زندگی کا مقصد دنیا میں اللہ کی رضاحاصل کرنا ہے، اورنگزیب بھٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجا م پریس کلب کے صدر اورنگ زیب بھٹو نے کہا ہے ہماری زندگی کا مقصد اس دنیا میں اللہ تعالی کی رضا حاصل کرنا ہے اور جس انسان کو اللہ تعالی اپنے گھر کی حاضری کی طاقت عطا فرمائے اسے فوراًعمرہ یا پھر حج کی تیاری کرنی چاہیے یہ بات انھوں نے عمرے سے واپسی پر پریس کلب ٹنڈوجام کے ممبران سے جو انھیں مبارک باد دینے آئے تھے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا اللہ تعالیٰ نے جب ہم لوگوں جسمانی طاقت دی اور مالی طور بھی اگر مستحکم کیا ہو تو پھر اللہ کے گھر کی زیارت فوراًکرنی چاہیے یہ زیارت ہر مسلمان پر فرض ہو جاتی ہے اور جو طاقت اور مال رکھنے کے باوجود اللہ کے گھر کی زیارت نہ کرے تو حدیث مبارکہ کے مطابق وہ عیسائی یا یہودی ہو کر مرا اس حج اور عمر کرنے کے لئے ہمیں دل میں تڑپ رکھنی چاہیے وسائل اللہ تعالیٰ خود پیدا فرما دے گا اس موقع پر سلیم کے کے عبداللہ ویسر اختر آرائیں کونسلر عظمت ابڑو معراج بھٹو راوحامد گوہر علی محمد جمالی عمران سوھو حاکم علی زرادری واجد چانڈیو منصف تالپور پیر بخش سمعوں سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے علاوہ ازیں یونین کونسل حاجی ساون خان گوپانگ کے کونسلر شاہ نواز زرداری بھی عمرہ کی ادائیگی سے آنے پر انھیں مبارکباد پیش کی۔