بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آرڈرآف بحرین دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آرڈرآف بحرین (فرسٹ کلاس) کے اعزاز سے نواز دیا
وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں برادرممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پرگفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال پر حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیرسگالی کو سراہا۔ وزیراعظم نے امن، رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔ بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آرڈرآف بحرین (فرسٹ کلاس) پیش کیا۔ یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو پیش کیے جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
اس موقع پر حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہےکہ قائداعظم محمد علی جناح نے بحرین کی قانونی نمائندگی کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس موجود دستاویزات کےمطابق محمد علی جناح بحرین کے وکیل رہے ہیں۔
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے بادشاہ بحرین کی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی بحرین جا رہا ہے جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر حکام، افسران شامل ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
یہ سرکاری دورہ مملکت بحرین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
اس دورے سے روایتی طور پر گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کو تقویت ملے گی، شراکت داری کی نئی راہیں متعین ہوں گی اور عوام سے عوام کے روابط کو گہرا کیا جائے گا جو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون میں حصہ ڈالے گا۔