خاندانی منصوبہ بندی‘ پنجاب میں 60 ہزار کمیونٹی افسر بھرتی کریں گے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آبادی میں توازن قومی ترقی، سماجی استحکام اور عوامی فلاح کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر خصوصاً اسلامی ممالک نے پاپولیشن مینجمنٹ کے حوالے سے واضح حکمت عملی اپنائی ہے، اور پاکستان میں بھی اس پالیسی کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت فیملی پلاننگ کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے ایک بڑا اقدام کر رہی ہے، جس کے تحت 60 ہزار کمیونٹی افسروں کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ آفیسرز گھروں میں جا کر فیملی پلاننگ کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے اور متعلقہ سہولیات لوگوں کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہر فرد کو اپنے گھرانے کا سائز اپنی معاشی استطاعت اور معیار زندگی خود طے کرنا چاہیے۔ حکومت، علماء کرام اور کمیونٹی ادارے رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں، لیکن عملی فیصلہ ہر خاندان نے خود کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانشمندی اسی میں ہے کہ ایسے کنبے کی تشکیل کی جائے جسے معیاری تعلیم، بہترین صحت سہولیات، مناسب رہائش اور باوقار زندگی فراہم کی جا سکے۔ علاوہ ازیں وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے۔ امریکی کانگریس کے بعد اب عالمی جریدہ فوربز بھی پنجاب حکومت کی اس کامیاب کاوش کا اعتراف کر چکا ہے۔ مریم نواز پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں اور فوربز میگزین نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 75 سالوں کے صفائی کے مسائل چند ماہ میں حل کر دئیے ہیں۔ ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہات کے درمیان صفائی کے فرق کو ختم کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد جنگ بندی کے باوجود عام شہری مسلسل جانیں گنوا رہے ہیں، اس لیے غزہ کے عوام کی طویل اذیت کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری طویل انسانی المیے کا خاتمہ ہونا چاہیے، کیونکہ نام نہاد جنگ بندی کے باوجود وہاں کے شہری آج بھی ہر روز بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔
Despite the so-called ceasefire in Gaza, civilians continue to pay a heavy price every day.
People are being killed in their homes, in their communities, and while carrying out ordinary acts of daily life – as Israel increases its control of Gaza.
Living conditions remain…
— António Guterres (@antonioguterres) July 23, 2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا، غزہ میں نام نہاد جنگ بندی کے باوجود عام شہری روزانہ شدید نقصان اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط کیے جانے کے دوران لوگ اپنے گھروں، اپنی آبادیوں اور روزمرہ زندگی کے معمولات انجام دیتے ہوئے بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے اقوام متحدہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ناکام رہی، پاکستان
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ غزہ کے عوام کی مسلسل اور طویل تکالیف کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں