پاسنگ آؤٹ پریڈ، ایف سی کے جوانوں کی وزیرداخلہ کو سلامی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر آمد،فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام کے بعد پہلے بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مہمان خصوصی تھے ،کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا اور اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
فیڈرل کانسٹیبلری کے چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی عملی تربیت کے مظاہرے دیکھے۔
صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیشہ ورانہ مہارت کے شاندار مظاہروں کو سراہا اور جوانوں کی عملی تربیت کی تعریف کی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے، کمانڈنٹ ایف سی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی فیڈرل کانسٹیبلری محسن نقوی نے وفاقی وزیر
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی