شب قدر قلعہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام کے بعد پہلے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا اور اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیر داخلہ نے  پریڈ کا معائنہ کیا۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی عملی تربیت کے مظاہرے دیکھے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیشہ ورانہ مہارت کے شاندار مظاہروں کو سراہا اور جوانوں کی عملی تربیت کی تعریف کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔کمانڈنٹ ایف سی  نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
‎وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے    پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی شاندار پریڈ دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی۔ آپ سب مستعد اور منظم ہیں اور اپنے مشن کے لئے پوری تیار ہیں۔ آپ کی یہ کارکردگی نہ صرف جسمانی تربیت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ آپ کے حوصلے، عزم اور اس ملک کے خدمت کے جذبے کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ آپ    فیڈرل کانسٹیبلری میں آنے والی اس بڑی تبدیلی کے عملی نمائندے اور نئے دور کے پہلے سپاہی ہیں۔ فرنٹئر کانسٹیبلری  اب فیڈرل کانسٹیبلری بن چکی ہے اور اس فورس کی تاریخ ایک صدی سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ فورس اپنے ورثے، اپنے روایات اور اپنے کردار کی وجہ سے ہمیشہ نمایاں رہی ہے اور اس فورس نے ہمیشہ بدلتے ہوئے حالات اور سیکیورٹی چیلنجز کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالا ہے۔  یہ فورس دہشتگردی کے خلاف آپریشنز، سرکاری تنصیبات کی حفاظت، قومی منصوبوں کی سیکیورٹی اور امن و امان کی ذمہ داریوں میں ہمیشہ صف اول رہی ہے۔ ‎بڑھتے ہوئے کردار کیلئے ضروری تھا کہ اس فورس کا قانونی ڈھانچہ بھی جدید تقاضوں کے مطابق ہو۔ اس تبدیلی کیلئے قانونی اصلاحات ناگزیر تھیں اور مجھے فخر ہے کہ فیڈرل حکومت اور ہماری وزارت نے اس مقصد کے لیے مسلسل کوششیں کیں اور  نئے آرڈیننس  کی صورت  میں تاریخی فورس کو جدید، مضبوط اور مؤثر قانونی بنیاد فراہم کی گئی ہے۔ وزارت نے یہ بھی یقینی بنایا کہ ایف سی کے شہداء کے خاندانوں کو بہترین سہولتیں ملیں ۔ نیا شہداء پیکج اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اس فورس کے شہداء کی قربانیوں کا بھرپور اعتراف کرتے ہیں اور ان کی خدمات ہمارے لئے باعث فخر ہیں۔ 
‎ہمیں اس فورس پر فخر ہے چاہے دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو، سرکاری تنصیبات کی حفاظت ہو یا کسی مشکل صورتحال میں امن و امان کی بحالی - فیڈرل کانسٹیبلری  نے ہمیشہ ثابت قدمی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ آج یہاں کھڑے نوجوان پہلی مرتبہ وفاقی حکومت کی  Dedicated Riot Control Wing کا حصہ بن رہے ہیں۔ یہ ایک تاریخی ذمہ داری ہے آپ کا ہر عمل ریاست کے وقار، قانون کی بالادستی اور عوام کے اعتماد کی نمائندگی کرے گا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ اس ذمہ داری پر پورا اتریں گے ۔  انسپکٹر جنرل اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ آج کی شاندار پریڈ، اعلیٰ کارکردگی اور اس تقریب کے بہترین انتظامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ فیڈرل کانسٹیبلری ترقی کی نئی راہیں طے کرے گی۔
‎آپ نئی ذمہ داری کو بہترین طریقے سے سرانجام دیں۔
‎پاس آؤٹ جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نمل یونیورسٹی میں سلنڈر دھماکا،ایک ٹیچر اور طالب علم زخمی

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری وفاقی وزیر اس فورس اور اس

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار