بھارتی چینلز پر جاکرپاکستان کیخلاف انٹرویوز دینے والوں کو شرم آنی چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملک دشمن عناصر سے روابط اور گٹھ جوڑ پوری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں۔
پریس کانفرس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ملک میں پھیلائی جانے والی افواہیں ایک منظم سازش کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ریاستی اداروں کو کمزور کرنا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے صحافیوں کو سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ ان کے مطابق افغانستان سے دراندازی روکنے کے لیے فوج بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے، تاہم خیبر پختونخوا حکومت کی کمزور کارکردگی کے باعث سرحد پار سے دراندازی میں اضافہ ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: دھرنوں سے بلیک میل نہیں ہونگے، پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے قانونی راستہ اپنائے،عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات نے خیبرپختونخوا حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مافیاز کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، پہاڑ کاٹے جا رہے ہیں، اور حکومت اسمگلنگ اور غیرقانونی مائننگ روکنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی میں سیاست اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ موجود ہے اور آج بھی وہاں افغان طالبان کی حمایت میں بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے زور دیا کہ پی ٹی آئی کی ذہنیت ملک مخالف ہے اور ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا ان کی سیاست کا حصہ بن چکا ہے، بھارتی چینلز پر جاکرپاکستان کے خلاف انٹرویوز دینے والوں کو شرم آنی چاہیے، کیا نورین خان نیازی نے بھارتی چینل پرکشمیر اور پاکستان کی طرف سے 7 بھارتی طیارے گرانے کی بات کی؟
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی 3 بہنیں 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس کے باہر موجود تھیں اور کیمروں میں بھی یہ واضح طور پر نظر آئیں۔ اب وہ بھارتی چینلز پر جا کر ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق 9 مئی کے واقعات فوج کو اندر سے کمزور کرنے کی سازش تھے اور اس کے تمام تانے بانے اب سامنے آ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا مسئلہ افغان عوام سے نہیں، افغان طالبان رجیم سے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت گزشتہ 12 سال میں پراسیکیوشن کا نظام بہتر نہیں بنا سکی، جس کے نتیجے میں دہشتگرد اور مجرم چھوٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نام نہاد بلوچ اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہو رہے ہیں، جس سے بیرونی مداخلت واضح ہوتی ہے، این سی پی گاڑیوں کے ذریعے اربوں روپے کا نقصان خزانے کو ہورہا ہے، اور یہی پیسہ دہشتگردوں تک پہنچ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا عطا تارڑ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان پی ٹی ا ئی خیبر پختونخوا عطا تارڑ وفاقی وزیر کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز