data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کچھی میں واقع ایک گھر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ایس پی کچھی جان محمد کھوسہ کے مطابق دھماکہ کچھی کی تحصیل سنی میں عبدالحئی جتوئی نامی شخص کے گھر کے اندر ہوا۔ جس کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک کم عمر لڑکی نے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ندیم احمد، سونا خان اور بی بی بختاور کے نام سے ہوئی، جن کی عمریں 13 سے 14 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں کےمطابق نامعلوم افراد نے دو روز قبل گھر میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔

دھماکے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور سمیت پنجاب میں شدید اسموگ: شہری مسلسل خطرناک آلودگی کی زد میں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پنجاب ایک بار پھر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، خاص طور پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ کا بحران سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔

موسمِ سرما کی آمد اور نمی میں اضافے کے ساتھ ساتھ صنعتی اخراج، ٹریفک کے دھوئیں اور غیر معیاری فیول کے استعمال نے فضا کو اس حد تک آلودہ کردیا ہے کہ شہریوں کی صحت براہِ راست متاثر ہورہی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور اس وقت پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھی نمایاں طور پر شامل ہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جس کا موجودہ درجہ 331 بتایا گیا، جو ’خطرناک‘ کیٹیگری میں شمار ہوتا ہے اور سانس، دل، آنکھوں اور دماغی صحت کے لیے انتہائی مضر سمجھا جاتا ہے۔

پنجاب کے دیگر شہر بھی اس گہری دھند اور آلودگی سے محفوظ نہیں۔ قصور میں اے کیو آئی 327 درج کیا گیا، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہاں کی فضا بھی معمول کے مطابق سانس لینے کے قابل نہیں رہی۔ نارووال میں آلودگی کا انڈیکس 313 تک پہنچ گیا ہے جبکہ شیخوپورہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز 292 ریکارڈ کیے گئے، جو عالمی معیار کے مطابق شدید آلودہ فضا کی علامت ہے۔

مذکورہ شہروں میں نہ صرف شہریوں کی روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں بلکہ پھیپھڑوں اور الرجی کے مریضوں کے لیے صورتحال خاص طور پر تشویشناک ہے۔

عالمی سطح پر جاری ماحولیاتی درجہ بندی میں لاہور دنیا کے 6 آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے، جبکہ کراچی بھی خراب فضائی معیار کے باعث 14 ویں نمبر پر ہے۔

یہ وہ اعداد و شمار ہیں جنہوں نے ماہرینِ ماحولیات کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر مربوط حکمتِ عملی اختیار نہ کی تو صورتحال آنے والے ہفتوں میں مزید بگڑ سکتی ہے، خصوصاً جب سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور اسموگ زمین کے قریب مزید جمنے لگے گی۔

شدید دھند کے باعث بین الاضلاعی سفر بھی متاثر ہوا ہے۔ موٹروے حکام نے شہریوں کی حفاظت کے پیشِ نظر ایم ون کو پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک بند کردیا ہے۔ حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے پر سفر خطرناک قرار دیا گیا ہے، اور ٹریفک پولیس نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بولان میں گھر کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا گیا، 3 بچے جاں بحق
  • کوئٹہ؛ بولان میں گھر کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا گیا، 3 بچے جاں بحق
  • کچھی: گھر میں دھماکا، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید اسموگ: شہری مسلسل خطرناک آلودگی کی زد میں
  • پنجاب، کے پی میں مختلف ٹریفک حادثات نے تباہی مچا دی، 8 افراد جاں بحق، 48 زخمی
  • کراچی ای چالان کو 30 روز مکمل، 93 ہزار سے زائد چالان ہوگئے، انکی قیمت کیا رہی؟
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع
  • بلوچستان: ڈیرہ مراد جمالی میں بینظیر بھٹو میڈیکل کالج پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد زخمی
  • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر صدر کے باہر دھماکا، آپریشن جاری