اداکارہ گریجا اُوک نے اپنی وائرل ڈیپ فیک تصاویر کے بعد موصول ہونے والے مردوں کے پیغامات پر کہا کہ میں بھی انسان ہوں اور مجھے بھی لوگوں کے رویوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار اداکارہ گریجا اُوک نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا جنھوں نے فلم تارے زمین پر سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔

انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ اچانک ملنے والی شہرت نے جہاں تعریفیں اور ستائش دلوائیں وہیں کئی نامناسب پیغامات اور رویّے بھی سامنے آئے۔

اداکارہ گریجا نے بتایا کہ میں نے بہت کم عمری میں ہی کام شروع کردیا تھا اور اب تو انڈسٹری میں تقریباً 20 سے 25 سال ہو گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ انسان قدرے سخت دل ہو جاتا ہے لیکن اگر میں یہ کہوں کہ مجھے لوگوں کے رویوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو یہ جھوٹ ہوگا۔

اداکارہ نے بالخصوص ان مردوں کے رویے پر حیرت کا اظہار کیا جو بغیر ہچکچاہٹ کے نامناسب پیغامات بھیجتے ہیں اور اسے اپنا حق سمجھتے ہیں جیسے ہم ہر وقت، ہر کسی کے لیے دستیاب ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کبھی کبھی مرد جس حق جتانے والے انداز میں پیغامات بھیجتے ہیں وہ حیران کن ہوتا ہے۔ جیسے ہم ان کی پراپرٹی ہوں۔ سمجھ نہیں آتا کہ کیا کہا جائے۔

گریجا اوک نے بتایا کہ ڈیپ فیک وائرل تصاویر کے بعد سے ایسے پیغامات کی بھرمار ہوگئی تھی جس نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ آخر میں کون ہوں؟ اور یہ لوگ مجھے کیا سمجھ رہے ہیں؟

خیال رہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے متعدد بھارتی اداکاراؤں کی نہایت نامناسب اور نازیبا ڈیپ فیک تصاویر وائرل کی گئیں جس نے ان شخصیات کو شدید ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا تھا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈیپ فیک

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا