پی ٹی آئی کا احتجاج، سہیل آفریدی اڈیالہ جیل نہ پہنچے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل خان آفریدی منگل کے روز بانی پی ٹی آئی عمران سے اپنی ملاقات کرانے کا مطالبہ لے کر اڈیالہ جیل نہ پہنچے جبکہ انہوں نے کارکنوں کے جلوس کے ہمراہ اڈیالہ جیل آنے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن اپنی حکومت پر گورنر راج کے سائے منڈلانے کی صورتحال میں انہوں نے محتاط رویہ اپنا لیا اور اڈیالہ جیل کی جانب کا رخ نہ کیا۔ دریں اثناء اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کے روز پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ جیل کی تاریخ کے سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ پی ٹی آئی خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔ دفعہ 144 نافذ کر کے سکیورٹی سخت جبکہ اڈیالہ روڈ پر واقع تمام تعلیمی اداروں اور دکانوں کو بند کر دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
بین الاقوامی میڈیا سے بانی سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں: وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
سہیل آفریدی— فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 4 نومبر سے بانیٔ پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا سے بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق تشویش ناک خبریں آ رہی ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم اڈیالہ گئے، وہاں دو منٹ کے لیے نہیں ملنے دیا گیا، ہائی کورٹ بھی گئے پھر بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔
اس موقع پر سہیل آفریدی نے پولیس افسران سے سوال کیا آپ نے مجھے کیوں روکا؟ ہم ڈیڑھ سال سے قانون اور آئین کا احترام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے، پھر اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ ہمیں تصادم کی طرف لے جانے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن ہم نہیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت وزیر اعلیٰ اور بحثیت پارٹی کارکن بھی کام کر رہا ہوں۔
سہیل آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے کے وزیرِ اعلیٰ کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا ہے، اس صوبے کے وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔