Islam Times:
2026-07-24@08:54:45 GMT

لبنان امریکی ڈکٹیشن کے سامنے کبھی نہ جھکے گا, حزب اللہ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

لبنان امریکی ڈکٹیشن کے سامنے کبھی نہ جھکے گا, حزب اللہ

مزاحمتی محاذ کیساتھ منسلک لبنانی پارلیمانی اتحاد کے رکن نے اعلان کیا ہے کہ لبنان، امریکی حکم نامے و غاصب صیہونی رژیم کی دھمکیوں کے سامنے کبھی نہ جھکے گا اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی محاذ کے ساتھ منسلک اتحاد الوفاء للمقاومۃ کے رکن حسین جشی نے شہر صرفند میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونیوں کی جانب سے 66 دنوں تک جاری رہنے والی جارحانہ جنگ؛ تمام تباہی و بربادی، نقصانات اور اہم رہنماؤں و شخصیات خصوصا شہید سید مقاومت و سیکرٹری جنرل شہید سید صفی الدین کو نشانہ بنانے کے باوجود بھی، عوامی ارادے کو توڑنے یا ان کے استحکام کو کمزور بنانے سمیت اپنے تمام بنیادی مقاصد کے حصول میں بری طرح سے ناکام رہی ہے۔ حسین جشی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج لبنانیوں کی اپنی سرزمین کے اندر موجودگی اور ان کی جانب سے اپنی اقدار و وقار کی پاسداری؛ اسرائیلی منصوبے کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ وہ صہیونی دشمن کہ جو صرف چند دنوں میں ہی حتمی نتیجے کی توقع کر رہا تھا، آج کوئی بھی کامیابی حاصل کرنے میں بری طرح سے ناکام رہا ہے بالکل ویسے ہی کہ جیسے ماضی میں بھی وہ اپنی تمام کوششوں کے باوجود بیروت تک پیشقدمی کرنے میں ناکام رہا تھا۔

انہوں نے لبنان کے اندرونی معاملات میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن، لبنان کے ساتھ ایسا سلوک کرتا ہے کہ گویا وہ اس کے دائرہ اثر کا حصہ ہو اور وہ لبنانی حکومتی اداروں کو براہ راست حکم دیتا ہے کہ انہیں کیا کرنا چاہیئے اور کن چیزوں سے گریز کرنا چاہیئے.

. جیسا کہ گراہم اور بارک سمیت تمام امریکی حکام کے بیانات سے، لبنانی اداروں پر اپنا سیاسی حکم و دباؤ مسلط کر دینے کی واضح امریکی خواہش کا اظہار ہوتا ہے! اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ لبنان نے بین الاقوامی قراردادوں سے متعلق اپنی تمام ذمہ داریوں پر مکمل عملدرآمد کیا ہے جبکہ غاصب صیہونیوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر حملے اور لبنانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی جار یی ہے، لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی محاذ کے نمائندے نے کہا کہ ان جارحیتوں پر عالمی برادری کی پر اسرار خاموشی، لبنان اور اس کے عوام کے خلاف جاری کھلی جارحیت کی صریح حوصلہ افزائی ہے۔

شیخ حسین جشی نے لبنان میں امریکی سفیر سمیت امریکی ایلچی مورگن اورٹاگس کے حالیہ موقف کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لبنان ایک آزاد و خودمختار ملک ہونے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے بانی رکن ممالک کی حیثیت سے اپنے دفاع اور اپنے عوام کو کسی بھی جارحیت سے بچانے کا مکمل حق رکھتا ہے اور اس حق کے حصول کے لئے اسے کسی فریق سے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لبنانی شہری کہ جنہوں نے دہائیوں قبل اپنی آزادی حاصل کر لی تھی، آج بھی کسی نئے تسلط کو ہر گز قبول نہ کریں گے، چاہے وہ براہ راست ہو یا خفیہ، انہوں نے مزید کہا کہ دباؤ اور دھمکیاں دینے کی کوششیں کبھی ثمر آور نہ ہوں گی کیونکہ لبنانی عوام، اپنے اوپر مسلط کردہ تمام گھناؤنے منصوبوں کے خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ لبنان ہوئے کہ کہا کہ

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • زندگی کا مقصد
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش