Juraat:
2025-12-02@09:36:45 GMT

تمام افغان تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں، وائٹ ہاؤس

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

تمام افغان تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں، وائٹ ہاؤس

قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو نکال دیا جائے گا،ترجمان

ترجمان وائٹ ہاس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا بغور دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے تمام فیصلوں اور خصوصی امیگرینٹ ویزوں کا اجرا روک دیا گیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مجموعی طور پر صحت بہترین ہے۔ کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ ٹرمپ کا ایم آر آئی احتیاطی طور پر کیا گیا ہے، صدر ٹرمپ کا دل درست اور صحت مند حالت میں ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

امریکا میں افغان تارکین وطن کے سنگین جرائم بے نقاب، متعدد گرفتار، ڈی پورٹیشن کا اعلان

امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان سے آنے والے متعدد شہری سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں، حالانکہ بائیڈن انتظامیہ کا دعویٰ تھا کہ ہزاروں افغان تارکینِ وطن مکمل سیکیورٹی جانچ کے بعد امریکا میں داخل کیے گئے تھے۔

محکمے کے مطابق ایسے کئی افغان تارکینِ وطن کے ہاتھوں تشدد اور جنسی جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن کا پس منظر غیرتصدیق شدہ تھا۔ ریاست مونٹانا میں زبیح اللہ محمند پر کم عمر لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا، جبکہ ریاست وسکونسن میں بَہراللہ نوری کو کم عمر بچی کے خلاف جنسی جرم کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔

محمد ہارون معاد کے خلاف بھی کم عمر بچیوں سے متعلق سنگین مقدمات درج ہیں۔ اسی طرح جاوید احمدی، جو دوسری ڈگری کے حملے کے جرم میں سزا یافتہ ہے، 2025 میں ایک مرتبہ پھر ICE کے ہاتھوں گرفتار ہوا، تاہم سزا کے باوجود اسے ملک میں رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محمد خروین نامی شخص، جو مبینہ طور پر ’ٹیرر واچ لسٹ‘ میں شامل تھا، 2024 میں گرفتار ہو کر رہا ہوا لیکن ایک سال بعد اسے دوبارہ پکڑا گیا اور اس کے ممکنہ دہشت گرد روابط کی تحقیقات جاری ہیں۔

اوکلاہوما میں عبداللہ حاجی زادہ اور ناصر احمد تاہدے کو الیکشن ڈے حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور شدت پسند گروہ سے تعلق کے شواہد ملے ہیں۔

ریاست ورجینیا میں ٹریفک اسٹاپ کے دوران فائرنگ میں جمال ولی ہلاک ہوگیا، اور پولیس کے مطابق اس نے طالبان سے وابستگی کا ذکر کیا تھا۔

امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ عوام کو خطرناک اور غیرتصدیق شدہ پس منظر رکھنے والے عناصر سے محفوظ رکھنا ضروری ہے، اور مذکورہ تمام مجرموں کو ان کے آبائی وطن واپس بھیجا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لیاجارہا ہے: وائٹ ہاؤس
  • کوئی بھی فرد جو قومی سلامتی کو خطرہ پہنچائے اسے ملک بدر کیا جائیگا: امریکا
  • افغانستان سے آنیوالے تمام تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے، وائٹ ہاؤس
  • صدر ٹرمپ کا طبی معائنہ: ایم آر آئی رپورٹ کیا کہتی ہے؟
  • امریکا کا افغانستان سے آنے والے تارکین وطن کی دوبارہ جانچ کا فیصلہ
  • ہیڈ کوچ کے بعد قومی ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ سٹاف بھی چھٹیوں پر چلا گیا
  • صدر ٹرمپ زیرتعمیر سڑک کا جائزہ لینے مظفرآباد پہنچ گئے، آئی اے جنریٹڈ ویڈیو وائرل
  • امریکا میں مقیم 5 ہزار سے زیادہ افغان باشندے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار، ’آپریشن الائی ویلکم‘ پر سوال اٹھنے لگے
  • امریکا میں افغان تارکین وطن کے سنگین جرائم بے نقاب، متعدد گرفتار، ڈی پورٹیشن کا اعلان