صوابی: (نیوز ڈیسک) صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوابی انٹرچینج کے قریب ریسٹ ایریا کےمقام پراحتجاج کیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر اور لکڑیوں کو آگ لگاکر موٹروے کے دونوں اطراف کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا جس سےگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

پی ٹی آئی رہنما احمد خان نیازی کچھ دیر میں موقع پر پہنچ کر کارکنوں سے خطاب کریں گے، نوشہرہ اور چارسدہ سےبھی روانہ ہونے والا پی ٹی آئی کا قافلہ صوابی انٹرچینج پہنچ گیا۔

دوسری جانب موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون صوابی انٹرچینج (417 کلومیٹر) سڑک بند ہے، موٹروے کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: صوابی انٹرچینج پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون بند

سٹی 42 : شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم ون بند کردی گئی ۔ 

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند  کردی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں حنوط شدہ پرندوں کی فروخت، جنگلی حیات کے کارکنوں کا تشویش کا اظہار
  • عمران خان سے ملاقات؛ پشاور و صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، قیادت میں اختلافات نمایاں
  • پی ٹی آئی صوابی احتجاج پر تقسیم، عمران خان کی بہنوں کی ہدایت تک موٹروے پر دھرنے کا اعلان
  • عمران خان کی رہائی کے لیے موٹروے کو صوابی کے مقام پر بند کیا جائے گا، احمد خان نیازی
  • پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون بند
  • شدید دھند؛ موٹر وے بند
  • ٹرینا اسٹوریج نے پاکستان کے سولر بوم کے دوران آٹھویں بار بی این ای ایف ٹائرون رینکنگ حاصل کرلی
  • دیوار سے نہ لگایا جائے، ہمیں جینے نہیں دیں گے تو آپ کو بھی جینے نہیں دیں گے، اسد قیصر کا صوابی جلسے میں کارکنوں سے خطاب