اڈیالہ جیل کے اطراف امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ، 5 اضافی پکٹس قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس ) امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف اضافی سکیورٹی کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ یہ اضافی سکیورٹی پلان غیر معینہ مدت تک نافذ رہیگا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی پکٹس قائم کردی گئیں۔ داہگل ناکہ، گیٹ ون،گیٹ 5،فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر اضافی نفری تعینات رہے گی۔پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹی 12، 12گھنٹیکی دو شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں گے۔

مجموعی طور پر اڈیالہ جیل کی بیرونی سکیورٹی پر 700 سے زائد اہلکار و افسر تعینات رہیں گے۔ سکیورٹی پر مامور اہلکار اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ گارڈز کی نفری کو اسٹینڈ بائی رکھا جائیگا، ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔واضح رہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دی ہے اور منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت، چین کی شہریوں کو سرحدی علاقے سے فوری انخلاکی ہدایت تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت، چین کی شہریوں کو سرحدی علاقے سے فوری انخلاکی ہدایت افغانستان بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، فیصل کریم کنڈی اے این پی کی 28 ویں ترمیم کی مشروط حمایت، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،متعدد افسران کو اضافی چارج مل گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل کے اطراف

پڑھیں:

حسن اسکوائر میں رات گئے پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کی ہراسانی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: حسن اسکوائر کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے رات کے وقت شہریوں کو سڑکوں پر روک کر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تازہ واقعہ رات ساڑھے 3 بجے پیش آیا جب مقامی اخبار کے سب ایڈیٹر آیت اللہ طاہر اپنے دفتر سے چھٹی کے بعد بائیک پر گھر واپس جا رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پل کے نیچے یو ٹرن لیتے ہی پولیس اہلکاروں نے انہیں روک لیا، تلاشی لی اور موبائل میں بٹھا کر دھمکیاں دیں۔ تمام شناختی دستاویزات دکھانے کے باوجود اہلکاروں نے تھانے لے جانے اور جسمانی تشدد کی دھمکیاں دیں۔ تقریباً ایک گھنٹے تک ایڈیٹر کو بلا وجہ ہراساں کرنے کے بعد اہلکاروں نے معافی مانگنے کے بعد جانے دیا۔

واضح رہے کہ اس علاقے میں ایڈیٹر کو اس سے قبل بھی دو سے تین مرتبہ چنگچی سے اتار کر تلاشی لینے اور بدتمیزی کرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

سب ایڈیٹر آیت اللہ طاہر نے متعلقہ حکام بشمول آئی جی اور ڈی آئی سے اپیل کی ہے کہ انہیں روزانہ کے اسی روٹ پر آمد و رفت کے دوران تحفظ فراہم کیا جائے اور پولیس کی جانب سے ہراسانی کے واقعات کا نوٹس لیا جائے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی
  • اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ، امن و امان کے لیے 5 اضافی چوکیوں کا قیام
  • اڈیالہ جیل کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ، اضافی چیک پوسٹس قائم کردی گئیں
  • امن و امان مخدوش ،، اڈیالہ جیل ،، کی بیرونی سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • ممکنہ خطرات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سیکورٹی ہائی الرٹ
  • امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • حسن اسکوائر میں رات گئے پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کی ہراسانی
  • اڈیالہ جیل کے قریب گیس کی مین پائپ لائن پھٹ گئی، بڑے پیمانے پر گیس لیکج
  • پشاور: خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ