اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اضافی نفری کی تعیناتی کیلئے ایک خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے، جو تاحکمِ ثانی برقرار رہے گا۔ اطراف کی سڑکوں پر سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ فائیو، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر اضافی فورس تعینات رہے گی۔
پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں دو شفٹوں میں 12، 12 گھنٹے کے حساب سے تقسیم کی گئی ہیں، جبکہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین اہلکار بھی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلباء نے دو تہائی اکثریت سے جیت لیا
مجموعی طور پر 700 سے زیادہ اہلکار و افسر جیل کی بیرونی سکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں، جو مکمل اینٹی رائٹ گیئر سے لیس ہوں گے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل گارڈز کی نفری کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا اور سکیورٹی امور کی براہِ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔
یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر پارلیمانی کارروائی روکنے کی دھمکی دے رکھی ہے اور منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
ریاض میٹرو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
امن و امان مخدوش ،، اڈیالہ جیل ،، کی بیرونی سیکیورٹی ہائی الرٹ
راولپنڈی (نیوزڈیسک) خصوصی سیکیورٹی پلان غیر معینہ مدت تک نافذ العمل رہے گا، جیل کے راستوں پر5 پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہیگی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کی بیرونی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، فیصلہ امن و امان کی صورتحال اور متوقع خطرات کے پیش نظر کیا گیا، جیل کے راستوں پر پانچ پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔
اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکورٹی کے لیئے پولیس نفری داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ پانچ، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر تعینات ہو گی۔ ڈیوٹی دو شفٹوں میں تقسیم کردی گئی۔ بارہ تھانوں کے ایس ایچ اوز ،خواتین پولیس افسر، آر ایم پی فورس، سمیت سات سو سے زائد اہلکار و افسر تعینات ہونگے۔
سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکار ربڑ بلٹس، ٹیئر گیس، ڈنڈوں شیلڈ اور اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے۔ ٹریفک پولیس کے دس افسر و اہلکار بھی لفٹر کے ہمراہ تعینات ہوں گے جبکہ قیدی وینز بھی علاقہ میں موجود رہیں گی۔ اڈیالہ گارڈ کی نفری کچہری ڈیوٹی کے بعد بھی سٹینڈ بائی رہے گی۔
ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔ تھانہ گوجر خان، مندرہ، چونترہ، کہوٹہ، کلرسیداں، دھمیال، تھانہ چکری، روات، وومن مورگاہ، کینٹ اور صدر بیرونی کے ایس ایچ اوز اور نفری تعینات ہو گی۔ مجموعی طور پر تیئیس انسپکٹر سات سو سے زائد سپاہی و افسر تعینات ہوں گے۔