ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن‘ 22 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نمائندہ خصوصی) آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 26 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج ہلاک کر دئیے۔ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے ڈی آئی جی میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے 22 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ادھر وزیراعظم، صدر زرداری نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن میں 22 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پر سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔