سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج ہلاک ہو گئے۔

شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک

علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بنوں میں انٹیلی جنس پر مبنی مشترکہ آپریشن، 8 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر 21 نومبر کو  بنوں ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں بھارت نواز فتنہ الخوارج کے آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی، تاہم جوانوں نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔ ہلاک شدہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ بھارتی سرپرستی یافتہ یہ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

خیبرپختونخوا میں ایک اور ضلع کا قیام، ڈیرہ اسماعیل خان کو تقسیم کر کے نیا ضلع پہاڑ پور قائم

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مضبوط تعاون اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی مؤثر کارروائیوں کا ثبوت ہے، جن کا مقصد خوارج کی نقل و حرکت کو محدود کرنا، ان کے سہولت کار نیٹ ورکس کو توڑنا اور دوبارہ منظم ہونے کی صلاحیت ختم کرنا ہے۔ ان کارروائیوں سے قابلِ پیمائش کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں، اور امن و استحکام کے لیے کوششیں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔

علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

ہم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے اور جیل کا کھانا کھاتے تھے،عمران خان کوفائیوسٹارہوٹل سے بہترکھانااورسہولیات دستیاب ہیں،خواجہ محمد آصف

آئی ایس پی آر کے مطابق “عزمِ استحکام” کے تحت ملک بھر میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے تک یہ مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، 22 خوارج ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز  کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، 22 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن ؛ 22 خوارج جہنم واصل
  • ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 22 خوارج ہلاک
  • بنوں میں انٹیلی جنس پر مبنی مشترکہ آپریشن، 8 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ، آئی ایس پی آر
  • سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 22 خوارج ہلاک
  • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن
  • سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 خوارج ہلاک