کراچی میں پہلی بار ایمبولینس کیلئے خصوصی لین فعال
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق ایمبولینسوں کیلئے خصوصی لین تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد فعال کی گئی اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سڑکوں پر ایمبولینسوں کیلئے خصوصی لین فعال کر دی گئی۔ ایمبولنسوں کیلئے خصوصی لین شہر کے مصروف تجارتی علاقے صدر میں مینسفیلڈ اسٹریٹ پر فعال کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق ایمبولینسوں کیلئے خصوصی لین تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد فعال کی گئی، تجاوزات کے خاتمے کے بعد ہنگامی راستے کیلئے پہلی خصوصی ایمبولینس لین بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی راستوں اور عوامی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے بتایا کہ ضلع کی دیگر سڑکوں پر بھی ہنگامی صورتحال کیلئے خصوصی لین فعال کی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیلئے خصوصی لین فعال کی
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔