کراچی: فیلڈ اسٹریٹ میں پہلی ایمبولینس لین قائم
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے صدر کی فیلڈ اسٹریٹ میں پہلی ایمبولینس لین بنا دی گئی ہے۔
ڈی سی جنوبی نے بتایا کہ اس لین کی تعمیر کے لیے فیلڈ اسٹریٹ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہنگامی رسائی اور جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جنوبی کی دیگر سڑکوں پر بھی ہنگامی رسائی کے لیے لینیں بنائی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دین کی صحیح تعلیمات تک رسائی پہلے سے زیادہ ضروری ہوگئی‘ جماعت اہلسنت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ سید رفیق شاہ نے کہا کہ نے کہا کہ موجودہ دور میں دین کی صحیح تعلیمات تک رسائی پہلے سے زیادہ ضروری ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل آج مختلف نظریاتی دباؤ اور اخلاقی چیلنجز سے دوچار ہے اس لیے ضروری ہے کہ انہیں قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فراہم کی جائے۔ دین کی دعوت و تبلیغ کو مثبت، علمی اور حکمت پر مبنی انداز میں آگے بڑھانا ضروری ہے۔