خصوصی بچے ہمارے ہیروزہیں:وزیراعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کر دیا۔لاہور میں خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے ہمارے ہیروزہیں. اللہ تعالیٰ نے خصوصی بچوں کو بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں، وعدہ کیا تھا ہر ڈسٹرکٹ میں خصوصی بچوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس بنائیں گے.
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کیا. پروگرام کا آغاز خصوصی بچوں کیلئے گھنٹی بجا کر کیا گیا. وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خصوصی بچوں کیلئے کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کی خصوصی بچے مریم نواز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب نے ”اپنی زمین، اپنا گھر“ اسکیم کا باضابطہ آغاز کردیا
فوٹو: اسکرین گریب۔سوشل میڈیاوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ہمراہ ”اپنی زمین، اپنا گھر“اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
لاہور میں اسکیم کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ کی درخواست پر بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مفت پلاٹ حاصل کرنے والے کئی خوش نصیبوں کو فون کر کے مبارک باد دی۔
نواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر شہباز شریف اور مریم نواز کو مبارک باد دیتا ہوں، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کھوکھلے نعرے نہیں وعدوں کی حقیقی تعبیر پیش کر رہے ہیں، اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے پنجاب کے 19 اضلاع میں 2 ہزار افراد کو رہائشی پلاٹ تقسیم کیے گئے۔
نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں غریبوں کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار گھر بنائے جا رہے ہیں، غریب افراد کا مفت علاج معالجہ کیا جا رہا ہے، اسپتال بن رہے ہیں، ہر ضلع میں گرین بسیں چل رہی ہیں، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہوگئی ہے۔