data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیل معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے اور دوسرے مرحلے کی منتقلی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس نے رفح میں محصور اپنے عسکریت پسندوں کے حوالے سے اسرائیلی اقدامات کو غزہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔  حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ تحریک نے غزہ معاہدے کے پہلے مرحلے کے تمام تقاضوں پر مکمل طور پر عمل کیا ہے۔ حازم نے زور دیا کہ اسرائیل ہی دوسرے مرحلے میں داخلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

حازم قاسم نے واضح کیا کہ حماس کے وفد کا قاہرہ کا دورہ دوسرے مرحلے میں منتقلی اور اس کی تیاری شروع کرنے کے لیے تحریک کی سنجیدگی کی تصدیق کرتا ہے۔ تحریک حماس کی جانب سے اسلحہ حوالے کرنے سے متعلق قاسم نے کہا کہ اس معاملے کو فلسطینی قومی مذاکرات اور داخلی مشاورت کے تحت حل کیا جانا چاہیے۔

ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکا کا صبر اسرائیل کے حوالے سے ختم ہونا شروع ہو گیا ہے کیونکہ وہاں کے رہنما غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر منقسم ہیں۔ اخبار نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام غزہ میں یرغمالیوں کی باقی ماندہ لاشوں یعنی ایک اسرائیلی فوجی اور ایک تھائی کارکن کی لاش کی واپسی کے بغیر معاہدے کے دوسرے مرحلے میں داخل نہ ہونے پر بضد ہیں۔ اخبار نے یہ بھی کہا کہ اب بھی رکاوٹیں موجود ہیں جن میں رفح کی سرنگوں میں محصور حماس کے ارکان کا معاملہ ختم نہ ہونا شامل ہے۔

ایک اسرائیلی چینل نے انکشاف کیا کہ امریکیوں کے مقرر کردہ ٹائم ٹیبل کے مطابق بین الاقوامی استحکام فورس کے جنوری کے وسط میں غزہ کی پٹی کے رفح میں پہنچنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج ملبے کو ہٹانے کے لیے رفح میں بھاری ساز و سامان داخل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے نے واضح کیا کہ غزہ میں بھاری ساز و سامان داخل کرنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کی تیاری ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیل سے ریڈ کراس کے ذریعے 15 مزید فلسطینیوں کی لاشیں وصول کی گئی ہیں جس سے یہ تعداد 345 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نے صرف 99 مقتولین کی شناخت کی تصدیق کی ہے۔ لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کے لیے جانچ اور دستاویزی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی دوران حماس نے اسرائیلی فریق کے حوالے کرنے کے لیے غزہ میں دو یرغمالیوں کی باقیات کی تلاش جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دوسرے مرحلے کہ اسرائیل کے حوالے کہا کہ کیا کہ کے لیے

پڑھیں:

بھارت اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کیلئے ٹرمز آف ریفرنس پر دستخط

بھارتی وزیرِ پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو ازسرِ نو تشکیل دینا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر نے کہا ہے کہ بھارت ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور مستقبل میں یہ بڑی عالمی قوت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور اسرائیل نے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آر) پر دستخط کیے ہیں۔ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں موجود بھارتی کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل اور اسرائیل کی معیشت اور صنعت کے وزیر نیربرکت نے ٹی او آر پر دستخط کیے۔ بھارتی وزیرِ پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو ازسرِ نو تشکیل دینا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر نے کہا ہے کہ بھارت ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور مستقبل میں یہ بڑی عالمی قوت ہوگا۔

بھارت اور اسرائیل کے درمیان دستخط شدہ فریم ورک کے تحت ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا، سرمایہ کاری کے فروغ میں سہولت، ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لیے تعاون میں اضافہ اور خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے قواعد میں نرمی جیسے امور شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت ایشیاء میں اسرائیل کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، 5 ماڈل سڑکوں پر چنگچی رکشوں پر مکمل پابندی عائد
  • غزہ؛ فلسطینیوں کی  نسل کشی میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ بے نقاب، تجارتی معاہدے سامنے آگئے
  • غیر مسلح ہونے کا فیصلہ قومی مذاکرات سے ہوگا، اسرائیل غزہ معاہدے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، حماس
  • رفح میں فلسطینی مجاہدین کے خلاف صہیونی درندگی کا مقصد جنگ بندی کو سبوتاژ کرنا ہے، حماس
  • بھارت اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کیلئے ٹرمز آف ریفرنس پر دستخط
  • شرجیل میمن کی محکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے کے احکامات
  • شرجیل میمن کی محکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے کے احکامات 
  • اسرائیل کو مزید یرغمالی کی لاش سونپ دی گئی، حماس کو 15 فلسطینی کی میتیں موصول
  • ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے؛ حماس کو 15 فلسطینی کی میتیں موصول