ایشیز: آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنا اسکواڈ فائنل کر دیا ہے۔ گابا میں ڈے نائٹ میچ کے لیے آسٹریلوی سلیکٹرز نے پرتھ ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
کپتان پیٹ کمنز مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں، جبکہ جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ تاہم تجربہ کار اوپنر عثمان خواجہ اسکواڈ کا حصہ ہیں، جو سیریز کے پہلے میچ کی دوسری اننگز میں کمر کی تکلیف کے باعث بیٹنگ نہیں کر سکے تھے۔
پیٹ کمنز کو اپنی فٹنس مکمل کرنے کے لیے دو ہفتے کا اضافی وقت دیا گیا ہے، اور وہ ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔
آسٹریلوی اسکواڈ (14 رکنی):
اسٹیو اسمتھ (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، مچل اسٹارک، جیک ویدرالڈ، بیو ویبسٹر
دوسرا ایشیز ڈے نائٹ ٹیسٹ 4 دسمبر سے شروع ہوگا، جبکہ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
تصویر، فیس بکاکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔