Express News:
2025-12-05@06:38:48 GMT

کراچی کی 3 علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ڈاکو گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

گلشن معمار ، سرجانی ٹاؤن اور پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 5 زخمی سمیت 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تینوں علاقوں سے گرفتار ملزمان سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ پاک کالونی سے گرفتار ملزمان لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ سے ہے۔

گلشنِ معمار پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ناردرن بائی پاس عباس کٹ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے ایک پستول ، دو موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی ، گرفتار ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزم کی بائیو میٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے ، سرجانی ٹاؤن پولیس جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سرجانی ٹاؤن سیکٹر10/A  شاہ بیگ گوٹھ کے قرب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، زخمی  حالت میں گرفتار ملزمان کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت زبیر ولد اعجاز اور علی ولد نواز  کے ناموں سے کی گئی جبکہ ، تیسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام شاکر ولد ممتاز عزیز بتایا ، گرفتار ملزمان سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

 پاک کالونی پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پرانا گولیمار سے مبینہ مقابلہ کے بعد دو زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

 زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت ارباز اور حسن کے ناموں سے کی گئی جبکہ دیگر گرفتار دو ملزمان کے نام پولیس نےصیغہ راز میں رکھے ہیں ، گرفتار ملزمان سے 3 پستولیں ، موبائل فونز ، کیش رقم ، دو موٹرسائیکلیں اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئیں۔

گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار ارشد پپو کے سرغنہ رستم گروپ سے ہے ، گرفتار ملزمان منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم کی ورداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار ملزم حالت میں گرفتار ملزمان کو گرفتار پولیس نے کے بعد کی گئی

پڑھیں:

کراچی میں نوجوان کو قتل کرنیوالے ڈاکو کو شہریوں نے زندہ جلا دیا

ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو گولی ماری، فائرنگ کی آواز سن کر لوگ جمع ہوئے تو ڈاکو فرار ہونے لگے، اس دوران ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نوجوان کو قتل کرنے والے ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر زندہ جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 7 بلوچ گوٹھ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو گولی ماری، فائرنگ کی آواز سن کر لوگ جمع ہوئے تو ڈاکو فرار ہونے لگے، اس دوران ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ مشتعل عوام نے ڈاکو کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے کے ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو جلتا رہا، بچنے کیلئے ہاتھ پاؤں مارتا رہا اور لوگ ویڈیو بناتے رہے۔

پولیس اہلکار نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، لیکن تب تک ڈاکو کی مر چکا تھا۔ غفلت برتنے پر ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن یوسف مہر کو معطل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا تیسرا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ 30 سے 35 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے ڈاکو کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: پولیس مقابلے میں 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
  • بلوچستان سے کراچی موبائل فون اسمگلنگ ناکام، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ ڈیفنس میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، گاڑی، اسلحہ، موبائل، لیپ ٹاپ برآمد
  • کراچی؛ غریب آباد میں ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
  • کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، تحقیقات جاری
  • لاہور: سی سی ڈی کی کارروائیاں، مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 منشیات فروش ہلاک
  • کراچی؛ مومن آباد پولیس کا ڈکیت گینگ سے مبینہ مقابلہ، 4 ڈاکو گرفتار،  اسلحہ و مال مسروقہ برآمد
  • کراچی میں نوجوان کو قتل کرنیوالے ڈاکو کو شہریوں نے زندہ جلا دیا