صوبے کی ترقی اور امن کے لیے تمام اتحادی یکجا ہیں، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور امن کے لیے تمام اتحادی یکجا ہیں، مشترکہ وژن ہی صوبے کی اصل قوت ہے۔
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں اتحادی جماعتوں کی اعلیٰ صوبائی قیادت اور اراکین اسمبلی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی، اسپیکر عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کا کوئی معاہدہ نہیں دیکھا، رہنما ن لیگ سلیم کھوسہ
اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ، پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر سردار عمر گورگیج، بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ طارق مگسی، میر صادق سنجرانی اور اے این پی کے رہنما انجینیئر زمرک خان اچکزئی بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتحادی جماعتوں نے صوبائی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی استحکام کے لیے مل کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔
بلوچستان میں قیام امن کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور مزید بہتری کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سر فراز بگٹی کی سیاسی مشکلات میں ساتھ دینے کا اعلان
اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے، گڈ گورننس کے فروغ اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ فلاحی حکمت عملی پر بھی اتفاق ہوا تاکہ ترقی کے ثمرات عام شہری تک پہنچ سکیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیاسی ہم آہنگی اور مضبوط پارلیمانی رابطے صوبے کے مستقبل کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ صوبے کی ترقی اور امن کے لیے تمام اتحادی یکجا ہیں اور مشترکہ وژن ہی صوبے کی اصل قوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ناراض، ملاقات سے انکار
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ صوبے میں امن اور ترقی کے ایجنڈے پر اتحادیوں کی یکجہتی خوشگوار سیاسی ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اتحادی جماعتیں بلوچستان بیٹھک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتحادی جماعتیں بلوچستان بیٹھک میر سرفراز بگٹی امن کے لیے وزیر اعلی صوبے کی
پڑھیں:
امریکا نے تمام ترقی پذیر ممالک سے امیگریشن مستقل طور پر معطل کر دی، ٹرمپ کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے اہلکار پر حملے کے بعد سخت امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق، تمام “تھرڈ ورلڈ” ممالک سے امیگریشن کو مستقل طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کی فوری سیکیورٹی آڈٹ کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
یہ اعلان اس واقعے کے بعد سامنے آیا، جس میں 29 سالہ افغان نژاد رحمان اللہ لاکنوال پر دو امریکی نیشنل گارڈز پر فائرنگ کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں 20 سالہ سارہ بیکسٹروم ہلاک اور ایک اہلکار شدید زخمی ہوا۔
ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2021 میں افغانستان سے انخلا کے دوران مہاجرین بغیر مکمل جانچ پڑتال کے امریکا میں داخل ہوئے۔
پریس کانفرنس کے دوران جب ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ حملہ آور کو ٹرمپ دور میں ہی ویزہ ملا تھا، تو صدر نے رپورٹر کو ’’احمق‘‘ قرار دیتے ہوئے سوال مسترد کر دیا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایسے تمام غیر شہریوں کے وفاقی فوائد ختم کریں گے، جنہیں امریکا کے لیے خطرہ سمجھا جائے، اور ان کی شہریت منسوخ کر کے ملک بدر کر دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کا مکمل سیکیورٹی آڈٹ ایک سخت اور جامع عمل ہوگا۔ متاثرہ ممالک میں افغانستان، برما، چَیڈ، کانگو، ایران، لیبیا، صومالیہ، یمن، سوڈان، وینزویلا اور دیگر افریقی و ایشیائی ریاستیں شامل ہیں۔
واقعے کے بعد امریکا میں سیکیورٹی اور امیگریشن پالیسیوں پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے، جبکہ زخمی اہلکار اینڈریو وولف کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔