بھائی سے ملنا ہمارا حق، پوری دنیا کے میڈیا پر آواز اٹھائیں گے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کو بڑی فکر ہے بھارتی میڈیا پر بات کیوں کی، ہم پوری دنیا کے میڈیا پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔
راولپنڈی میں فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج لگتا ہے انہوں نے آدھے پنجاب کی پولیس یہاں تعینات کر دی ہے، اتنی پولیس لگانے کی کیا وجہ ہے، انہوں نے سڑک پر گندا پانی بھی چھوڑا ہے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہمیں نہیں سمجھ آرہی ان کو کیا خوف ہے، ان کو بڑی فکر ہے بھارتی میڈیا پر بات کیوں کی، ہم پوری دنیا کے میڈیا پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھائی سے ملنے کا ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے،جب تک ملاقات نہیں کروائیں گے ہم انتظار کرتے رہیں گے۔
بانی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز نے جو پولیس کھڑی کی ہے، یہ غیر جمہوری ہے، حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے، ملاقات کروائیں سارا مسئلہ ختم ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علیمہ خان میڈیا پر کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔