ایک بھارتی بزرگ خاتون نے اپنے دھماکے دار ڈانس سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 75 سالہ دادی کو مشہور گانے ’’دو گھونٹ پلا دے ساقیا‘‘ پر اس انداز سے ناچتے دیکھا گیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

ڈانس کے دوران دادی نے ایسا خوبصورت فرنٹ فلپ لگایا کہ پورا مجمع ششدر رہ گیا۔ وہاں موجود لوگ اس سین کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرتے رہے، اور کئی تو حیرت سے منہ کھولے رہ گئے کہ اس عمر میں کوئی اتنی پھرتی کیسے دکھا سکتا ہے!

 

        View this post on Instagram                      

ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اسے 4 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جبکہ ہزاروں افراد تبصرے کرکے دادی کی توانائی اور جاندار پرفارمنس کو سراہ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ردِعمل بھی دلچسپ رہا۔ ایک صارف نے لکھا ’’پرانے کھلاڑی پھر میدان میں اتر آئے!‘‘ دوسرے نے مزاحیہ انداز میں کہا ’’اور ادھر میں 36 سال کی عمر میں کمر کے درد سے لڑ رہا ہوں!‘‘

ایک اور تبصرہ کچھ یوں تھا ’’لوگ بڑھی عمر کو شوق کے ختم ہونے سے جوڑ دیتے ہیں، جبکہ یہ ’بوڑھے‘ لوگ کبھی بچے، نوجوان اور زندگی سے بھرپور تھے۔ آج کے بزرگ تو فٹ ہیں، وہ تو ہم ہوں گے جو 70 پر وہیل چیئر پر بیٹھے ہوں گے!‘‘

ایک اور صارف نے حیرت سے لکھا ’’ذرا سوچیں، جوانی میں دادی کیسا ڈانس کرتی ہوں گی!‘‘

        View this post on Instagram                      

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال ٹیم چھٹیوں پر اپنے وطن روانہ، سوشل میڈیا پر کیا بیان جاری کیا؟

ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے خاتمے کے بعد چھٹیاں گزارنے اپنے وطن نیوزی لینڈ چلے گئے۔نیوزی لینڈ روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا میرا چہرہ تھکا ہوا لیکن میں خوش ہوں، میں نیوزی لینڈ اپنے گھر واپسی کے لیے ایک لمبے سفر کا آغاز کر رہا ہوں۔مائیک ہیسن نے لکھا کہ میں اپنی فیملی کو مس کر رہا ہوں، چند ہفتے اپنے گھر گزاروں گا، فیملی کے ساتھ ساتھ میں گرم موسم بھی مس کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا جیت کے ساتھ سیزن کے اختتام کی وجہ سے میں بہت خوش ہوں، لڑکوں نے بہت اچھا کھیلا۔آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کی مصروفیات نہیں ہیں، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں 3 میچز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا دورہ پاکستان جنوری کے آخری ہفتے میں شیڈول ہے اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے بعد پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے، انتقال کی جھوٹی خبر وائرل
  • پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی نوٹیفکیشن کی وضاحت کردی
  • سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد
  • سی ڈی ایف کے بارے میں صرف سوشل میڈیا پر مسئلہ بنا ہوا ہے، عطا تارڑ
  • سوشل میڈیا میں فیک نیوز پھیلانے پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہو گا
  • آسٹریلیا بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا
  • آسٹریلیا کا انقلابی فیصلہ: 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا مکمل بند کردیا
  • ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال ٹیم چھٹیوں پر اپنے وطن روانہ، سوشل میڈیا پر کیا بیان جاری کیا؟
  • 75 سالہ دادی کا شاندار ڈانس اور زبردست فلپ، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی